دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈیرہ مراد میں ڈپٹی کمشنر نصیر
آباد اظہر شہزاد اور ان کے اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی
کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ تحفے پیش کرتے
ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر خضر
حیات، چیف آفیسر ارباب وڑائچ اور ڈسکہ میں
D.S.P
میاں معظم سمیت ولایت شاہ S.H.O سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب
”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ اور رسالہ ”
ابلق گھوڑے سوار “تحفے پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔
ملیر
کابینہ سعود آباد ایچ ایریا میں ایک مسجدکا سنگِ بنیاد ہونے جارہا ہے۔ سنگِ بنیاد اراکین
شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری رکھیں گے۔
اسی
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار اور رکن کابینہ ملیر دانش عطاری نےD.M.Cصولڈ
ویسٹ کی ٹیم سے صفائی کے انتظامات کروائے۔ ذمہ داران نے ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ
یسین خان اور اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شخصیات سے مسجد کی مقامی جگہ کی صفائی او دیگر مسائل پر کلام کیا اور
ماہنامہ فیضان مدینہ و مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے S.Pانوسٹی
گیشن ڈسٹرکٹ کورنگی زبیر تنولی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے کاموں پر بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ و رسالہ ”ابلق گھوڑے
سوار“ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار عرفان عطاری نے A.G.M.D.A
کوئٹہ طارق بزدار سے ملاقات کی۔
عرفان
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور دیگر
امور پر بات چیت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے میانوالی کے سابق M.P.A
اور
P.T.Iکی سیاسی
شخصیت ڈاکٹر صلاح الدین خان اور ایک N.G.Oکے ڈاکٹر گوہر
سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ شخصیات کو 10 جولائی 2021ء کو ہونے
والے تقسیم اسناد اجتماع کی دعوت دی گئی اور مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔
بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ کی
فیضان مدینہ کراچی آمد
عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر
شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی آمد ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں انہیں مدنی
چینل، مدنی چینل کڈز اور اسلامک ریسرچ سینٹرسمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور
دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکو منٹری بھی دیکھائی۔
بلوچستان گورنمنٹ کے
ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اطہر عطاری سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ نے
دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار رضا عطاری، شعبہ رابطہ زون
ذمہ دار بلوچستان)
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ
سول سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری S.N.G.Dمحمد سلیم سے ملاقات کی۔
حافظ قربان عطاری نے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری، کراچی ریجن ذمہ دار حاجی یعقوب
عطاری، کوئٹہ کے نگران کابینہ، متعلقہ شعبے کے ذمہ دار عرفان عطاری اور وقار عطاری
نے سول سیکریٹریٹ میں سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ اور ایڈیشنل
سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈپٹی
سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی افتخار بگٹی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
حافظ قربان عطاری نے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جنت میں لے جانے والے
اعمال“ تحفے میں پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ بہاولپور میں P.R.Oٹو D.P.Oعمر اسلم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریف کرتے
ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ
سیکورٹی آفیسر جام سجاد سے ملاقات ہوئی جس میں چرمِ قربانی کلیکشن پوائنٹس وغیرہ
کے ایشوز پر میٹنگ کی۔
پچھلے دنوں سابق نگراں
وزیر اعظم پاکستان جسٹس ر میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور میں رضائے الہٰی سے انتقال
کرگئے۔
اسی سلسلے میں دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگرانڈیرہ الٰہ یار زون حاجی محمد انور
عطاری، نگران صحبت پور کابینہ عبد الکریم عطاری اور صحبت پور کے ذمہ دار نثار
عطاری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں صبر کی تلقین کرتے
ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے C.C.P.Oکوئٹہ محمد اظہر کرم سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے
شخصیات پاکستان کے ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی او فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کرتے
ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے نگران کابینہ
کے ہمراہ کالیکی منڈی کے S.H.Oرانا شہاب
اکرم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور فیضان آن
لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شہاب رانا نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔
نگران کابینہ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ “ تحفے میں پیش کی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت
دی۔ (رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)
Dawateislami