حافظ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد مدثر عطاری  نے ملاقات کی۔

محمد مدثر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر جات کا تعارف پیش کیااور یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم کی دعوت دی۔ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔