دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں میر نواز (A.D.C.R)،
فاروق صادق (ڈپٹی
کمشنر فنانس اینڈپلاننگ)، نثار (P.Aڈپٹی
کمشنر)،
رانا ندیم طارق (D.S.P
سٹی)،
اقبال (سیکورٹی
انچارج سرکل سیالکوٹ) اور مبارک
(اسپیشل
برانچ سرکل سیالکوٹ) سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے لاڑکانہ میں لیاقت علی
بھٹی (ڈپٹی
سیکرٹری Admin
اینٹی کرپشن اینڈ انکوائریس)سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس
پر انہوں نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تعریفی کلمات کہے اورخدمات دعوت اسلامی کو
سراہا۔
اس
ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ نگران زون اور
نگران کابینہ بھی ہمراہ تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے عمرانی قبیلے
کی معتبر شخصیت میر فرید خان عمرانی سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا
اور اسکے انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے اختتام پر ماہ جون 2021ء کا
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔
کوئٹہ
میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کی جامع مسجد کے خطیب مولانا عاقل باروی صاحب کے پھوپھا
رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
اسی
سلسلے نگران کابینہ کوئٹہ عرفان عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب
الرحمن عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا عاقل باروی صاحب سے
ملاقات اور تعزیت کی۔ نگران کابینہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
اور گناہوں کی بخشش کے لئے دعائیں کیں۔
حضرت پیر مزمل شاہ کاظمی چشتی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس
پر شخصیات سے ملاقات
بلوچستان
کی معروف روحانی شخصیت، پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر پیر سید
محمد مزمل شاہ کاظمی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت علی
عطاری نے نگران کابینہ عرفان عطاری اور
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔
نگران
زون نے عرس میں آنے والی شخصیات ملک سرور خان مرغزانی رہنما پشتون خواہ صوبائی
رہنما، میر سلیم چشتی، سید حسن شاہ بخاری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔
منڈی بہاؤالدین پولیس لائن کی جامع مسجد میں رکن شوریٰ
حاجی اظہر عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے منڈی بہاؤالدین پولیس
لائن کی جامع مسجد میں جمعہ پڑھایا جس میں انہوں نے ”شہادت اور شہداء کے فضائل“پر سنتوں
بھرا بیان کیااور شہدائے پولیس کے لئے دعائیں کی۔ جمعہ پڑھنے والوں میں منڈی
بہاؤالدین پولیس لائن کے افسران اور دیگر جوان شریک تھے۔ جمعے کے بعد رکن شوریٰ نے
پولیس لائن میں درخت بھی لگایا۔
بعد
ازاں ریسکیو 1122 کے دفتر میں بیان کا سلسلہ ہوا اور درخت بھی لگایا گیا۔
18جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ
آباد زون میں ضیغم ثناء وڑائچ (D.S.Aسرکل
صدر)،
محمد امین (ڈسٹرکٹ
اکاؤنٹ آفیسر)،
شیخ عبد النعیم عطاری (اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر)، نعیم اختر (ڈسٹرکٹ
ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122) اور حسنین علی (ایڈمن سندس
فاؤنڈیشن)کی
آمد ہوئی۔
نگران
زون نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی جس پر شخصیات نے ان خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد اور تحصیل پنڈی بھٹیاں
میں شخصیات سے ملاقات کا جدول ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکو
کارہ، سیکورٹی برانچ ڈی سی آفس حافظ آباد میاں امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں
واثق عباس ھرل اور تحصیلدار پنڈی بھٹیاں سید زاہد حسین شاہ سے ملاقات کی۔
DC
طاہر فاروق کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع ، حاجی اظہر عطاری کا بیان
سبی
بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈی آئی بی آفیسر ضلع سبی
کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور صبر کی تلقین کی۔
سابق ڈی ایس پی محمد ہاشم کلواڑ کے بھائی محمد یوسف کلواڑ کے انتقال پر تعزیت
Dawateislami