فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30مئی 2021 ء بروز
اتوار بلڈ ڈونیشن کیمپ صبح 9بجے تا دن 4بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں لگایا گیا۔
بلڈ کیمپ میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران کے علاوہ کثیر عاشقان رسول نے بلڈ
ڈونیٹ کروایا۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ریجن ذمہ دار نے سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر دوست محمد لودھی کے جواں سال بیٹےاور
جنید لودھی منیجر الفلاح بینک کے بھائی اللہ داد لودھی
کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور فاتحہ خوانی کی۔
کیپٹن محمد حسیب کی والدہ اور چوہدری آصف ہنجراء کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
گزشتہ دنوں
اکاؤنٹ آفیسر فیکٹری ایریا واپڈا محمد اشرف بسمل کی اہلیہ اور کیپٹن آرمی حافظ
محمد حسیب کی والدہ کے انتقال پر نگران زون فیصل آباد عرفان مدنی سمیت شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تدفین کے بعد تلقین کی ۔ سورۃ الملک کی تلاوت کے بعد دعائے خیر
بھی کروائی۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین فیسکو سرفراز احمد ہندل، زونل چیئرمین سیکنڈ
سرکل فیسکو اصغر علی گل ، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ، زونل انفارمیشن سیکرٹری نوید اقبال حسین ، انچارج
کسٹمر سروس سینٹر میاں یوسف اور دیگر سیاسی
و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔
28
مئی 2021ء کو سندھ سیکرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عبد الرشید سولنگی سیکرٹری لیبر اینڈ
ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، رحیم اللہ بخش المانی
کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، پرویز مغل سیکشن آفیسر
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شخصیات سے
ملاقات کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں ۔
دعوتِ اسلامی کے دینی ، تعلیمی، تبلیغی، رفاہی اور خدمت خلق کے مختلف شعبہ جات کے
بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر
سیکریٹری صاحب کو انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ دیا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے 2 ہفتے بعد وزٹ کا ارادہ ظاہر کیا۔ دیگر افسران واسٹاف کو
رسائل دیئے گئے نیز ذمہ داران کو مدنی
قافلے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
Dawateislami