رکن شوری حاجی یعفور عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن  میں قائم جامعۃ المدینہ کا وزٹ فرمایا اور طلبۂ کرام کو صفائی کےحوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ ان طلبہ کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایڈمن صاحب سے بھی مشاورت فرمائی۔

دوسری جانب رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور ریجن اور اسلام آباد ریجن کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔ 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ  میں محمد احسان عطاری نے محمد کاشف عطاری ، محمد انوار عطاری اور محمد عامر عطاری کے ہمراہ چوہدری محمد اقبال گجرMPA ایکس منسٹر، چوہدری ظفر اللہ چیمہ ، ایکس MPA چیئرمین TDCP پنجاب کے والد ، چوہدری خواجہ وقار ، منیجر ن نیشنل بینک عاطف اور رانا محمد سلیم سیاسی و سماجی شخصیت سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات فیضان قرآن فاؤنڈیشن جیل خانہ جات دعوت اسلامی کے بارے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم امور کے ساتھ ساتھ FGRF پر کلام ہوا۔(محمد احسان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سابق آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمن عطاری اور متعدد شخصیات نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں وژن 2050ء پر گفتگو ہوئی اور اہداف طے ہوئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور، قصور، شیخوپورہ سے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، پولیس، بیوروکریسی، پولیٹیکل، عطاری مجلس اور بہت سے ذیلی اداروں کے کثیر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ خصوصی طور پر رمضان عطیات میں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کے لئے نگران مجلس قربان عطاری نے تحائف سے بھی نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، ڈسٹرکٹ لاہور)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران ڈاکٹر نواز شیخ چیئر مین چیف منسٹرز انسپیکشین ٹیم، محمد ندیم ایڈیشنل سیکرٹری، احسان اللہ لغاری ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نوروز خان عباسی ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ، مسٹر ناصر سپریڈینٹ چیف سیکرٹری آفس، رفیق احمد خان سیکشن آفیسر پروٹوکول سندھ، محمد اقبال اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پروٹوکول سندھ، مطلوب حسین شاہ سپریڈینٹ پروٹوکول ، سعید احمد سومرو اکاؤنٹنٹ پروٹو کول اور دیگر شخصیت ست ملاقات کی۔

ڈائریکٹر صاحب اور چیئرمین صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ان کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا مزید ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے کی دعوت پیش کی۔ دیگر افسران کو رسائل، ماہنامہ فیضان مدینہ اور مدنی قافلے کی دعوت پیش کی۔ 

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن ، ساہیوال ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ فیصل آباد ریجن ذمہ دا رنے سابقہ صوبائی وزیر اشرف خاں سوہنا، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق، نائب صدر کارپوریشن چوہدری فیضان گجرڈی سی آفس میونسپل کمٹیی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دا نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براۓ شخصیات فیصل آباد ریجن ، ساہیوال ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا ن نے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ حافظ آباد سید آصف گیلانی سے تفصیلی ملاقات  کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے بہت اچھے الفاظ میں دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور فیضان مدینہ میں جمعہ پڑھنے کی نیت کی۔ آخر میں قرآن پاک کی تفسیر صراط الجنان تحفہ میں پیش کی گئی جس کو انہوں نے پڑھنے کی نیت کی۔(محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بہاولپور میں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا ن نےڈپٹی کمشنرعرفان کاٹھیاسے ملاقات کی۔

فیضان آن لائن اکیڈمی ودیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور مدنی مرکزوزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ ڈی سی صاحب نے جلد فیضان مدینہ آنے کا اظہارکیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹراحسان جمالی اور سپرنڈنٹ محمدشاہدودیگرسےبھی ملاقات کی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات، ڈسٹرکٹ بہاولپور ملتان ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈسٹرک فیصل آباد  میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا ن نےچیئرمین ایف ڈی اے و ایم پی اے لطیف نذر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا ن نے ایف جی آر ایف اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریف کیا ۔ اس موقع پر اور فیضان مدینہ وزٹ کا بھی طے ہوا ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات، ڈسٹرک فیصل آباد)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021ء  بروز منگل میونسپل کمشنر کورنگی امداد علی شاہ صاحب سابق میونسپل کمشنر اور ڈائیریکٹر کونسل ارشاد آرائیں صاحب ڈائیریکٹر گولڈ ویسٹ سلیم رضا ایس ای بی اینڈ ار ڈیپارٹ خالد ملاح اور آفسران سے ملاقات کی۔ کھال گودام کورنگی کے راستوں کو موٹیبل کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ماہنامہ پیش کیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون،  اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ کے علاقہ گاؤں کسیسے جلالپور بھٹیاں میں نگران زون نے مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا جس میں علاقہ کے مخیر حضرات و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران زون محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مختصر بیان فرمایا ۔بعد میں اینٹوں کے ساتھ سنگ بنیاد رکھ کے افتتاح فرمایا ۔ مسجد و مدرسہ کی جلد تعمیرات مکمل کرنے کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر مخیر حضرات سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی کے ہم اس مسجد کو مل کر جلد مکمل کریں گے ۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایس ڈی او واپڈا کیسکو ہیڈ آفس  میں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں سے ان کی بھتیجے کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ایاز بلوچ سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں کوئٹہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پھوپھی کے انتقال پر ان کے بھائی میر عبدالرازق سنجرانی منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ

سے ملاقات کی۔ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ آخر میں کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)