شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021ء  بروز منگل میونسپل کمشنر کورنگی امداد علی شاہ صاحب سابق میونسپل کمشنر اور ڈائیریکٹر کونسل ارشاد آرائیں صاحب ڈائیریکٹر گولڈ ویسٹ سلیم رضا ایس ای بی اینڈ ار ڈیپارٹ خالد ملاح اور آفسران سے ملاقات کی۔ کھال گودام کورنگی کے راستوں کو موٹیبل کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ماہنامہ پیش کیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون،  اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ کے علاقہ گاؤں کسیسے جلالپور بھٹیاں میں نگران زون نے مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا جس میں علاقہ کے مخیر حضرات و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران زون محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مختصر بیان فرمایا ۔بعد میں اینٹوں کے ساتھ سنگ بنیاد رکھ کے افتتاح فرمایا ۔ مسجد و مدرسہ کی جلد تعمیرات مکمل کرنے کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر مخیر حضرات سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی کے ہم اس مسجد کو مل کر جلد مکمل کریں گے ۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایس ڈی او واپڈا کیسکو ہیڈ آفس  میں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں سے ان کی بھتیجے کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ایاز بلوچ سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں کوئٹہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پھوپھی کے انتقال پر ان کے بھائی میر عبدالرازق سنجرانی منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ

سے ملاقات کی۔ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ آخر میں کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون، پسرور میں صدر بار رانا عرفان ، سیالکوٹ میں DSP لیگل قیصر امین، عبدالرحمن باجوہ سیکورٹی انچاچ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ، حافظ ظہیر ڈسٹرک انچارج آئی ٹی ، سہیل صاحب اکاؤنٹ آفیسر ڈسٹرک سیالکوٹ ان سے ملاقات کی اور اجتماع کی دعوت دی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈویژن ذمہ دار و دیگرذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطیب خان،اسسٹنٹ کمشنرسٹی ملتان خواجہ عمیرمحمود ودیگرافسران و شخصیات سےملاقاتیں کیں۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف کیااورمدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ملتان)


شعبہ رابط برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سندھ سیکیرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے ذمہ داران نے شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، غلام علی سومرو ایڈمن ایڈیشنل سیکرٹری ہون ڈیپارٹمنٹ، شفقت ابرو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ، خالد کاکڑ(Special Secretary, Local Government Department)، طارق احمد قریشی( Additional Secretary Home Department) (Prison)، احمد علی شیخ ( Deputy Secretary Home Department) (Arms)، اویس قادری Section Officer Industries Department (General)، عبد الغفار سومرو P.S. to Secretary Education، سلیم جلبانی،(Senior Chief Environment, P&D Department)، شبیراحمدSection Officer Industries Department ، عبد الحفیظ (P.S. to Chairman, Chief Ministers Inspection Team) سے ملاقات کی مختلف شخصیات سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیااور دار المدینہ و فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے حوالے سے خصوصی معلومات دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ سندھ کراچی ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت، اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن، دنیاپور میں زیر تعمیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواباں والی وجامعۃ المدینہ للبنات و مدرستہ المدینہ کامعروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شہباز احمد طوراور اڈا ذخیرہ کے نیوز رپورٹر نواز پرنس  نے وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لودہراں)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  سیالکوٹ میں DSP صدر راجہ زاہد اور DSP سٹی رانا ندیم اور انسپکٹر حنیف ججہ اور اسپیشل برانچ کے سیالکوٹ سرکل کے انچارج سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات پولیس ڈسٹرکٹ لاہور 17 مئی 2021ء کو سٹی ٹریفک کے ڈی ایس پی بابر صاحب کی والدہ کی قل خوانی کا ختم سلطان پورہ روڈ بوہڑ والی مسجد میں ہواپولیس مجلس مشاورت کے ذمہ دار محمد عمر عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد اقبال عطاری نے شرکت  کی۔

بابر صاحب سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت بھی کی گئی۔ اور 21 مئی 2021ء بروز جمعہ کے دن بابر صاحب کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں اجتماع کرانے کی ترکیب بنائی گئی۔ اس موقع پر بابر صاحب کے خالہ زاد بھائی ریٹائرڈ کیپٹن الطاف صاحب سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کو بھی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آنے کی دعوت دی گئی ۔(محمد رفیق عطاریم، آفس رابطہ برائے شخصیات پولیس مشاورت ڈسٹرکٹ لاہور)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 مئی 2021ء لیاقت پور(خانپور)میں ریجن ذمہ دارنے  ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ہمراہ سابق ایم پی اےچوہدری محمود،معروف بزنس مین سابق تحصیل ناظم اقبال مغل کے بیٹےمحمد عمران مغل،ایس ایچ او سٹی چوہدری یونس،میونسپل فنانس اینڈ پلاننگ آفیسرمحمدعمران ودیگرافسران و شخصیات سےملاقاتیں کیں۔

دعوت اسلامی کی عالمی سطح پرہونیوالی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف کیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفےمیں پیش کئے اورمدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ رحیم یارخان، ملتان ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مئی 2021 ء بروز اتوار آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر لاڑکانہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کے گھر پر ملاقات کی اور بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر تحفے میں آئی جی صاحب کو تحفے میں رسائل پیش کئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات لاڑکانہ ڈسٹرکٹ )


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈی ایس پی DSP پنڈی بھٹیاں قاسم محمود، سی او میونسپل کارپوریشن پنڈی بھٹیاں عنصر چیمہ عطاری سے پنڈی بھٹیاں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں سے آگاہ کیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ و عطر تحفہ میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد ابرار عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنڈی بھٹیاں ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)