شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 15 اپریل 2021ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اراکین و ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا جہاں ایاز میمن (Senior Chief, P&D Department)، احسان اللہ لغاری (Deputy Secretary Education Department)، اصغر مہر ( , Home Department Jud-I Section Officer) اور اعجاز بھٹی ( , Home Department Jud-II Section Officer) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ایاز میمن اور احسان لغاری کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد فیضانِ مدینہ کا دورہ کرنے کی نیت کا ظاہر کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری صوبہ سندھ کراچی ریجن)

 


شعبہ رابطہ برائے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں وہاری میں ایک شخصیت نے مدنی مرکز وہاڑی کا وزٹ کیا جہاں نگرانِ کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور تعاون کا اظہارکیا۔


رابطہ برائے شخصیات کی دعوت پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع شب برات میں ریڈر ٹو ڈی آئی جی سبی رینج سلطان سولنگی ، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ٹکری محمد اسلم جتوئی، میر پنل  خان جتوئی سیاسی و سماجی شخصیت، محمد دین مری ایڈووکیٹ، میر شہباز خان باروزئ رسالدار لیویز فورس ، میاں محمد یوسف سرپرست اعلیٰ پریس کلب، سینئر صحافی نمائندہ بول نیوز احمد خان سومرو تاجر شخصیت ، افتخار بنگلزئ صوبائی صدر پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان اور سی ٹی ایس پی ٹیچرز کے ڈسٹرکٹ صدر جاوید سیلاچی نے شرکت کی۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)


سبی میں قبائلی و سیاسی رہنما پشتون خواہ عوامی ملی پارٹی کے صوبائی رہنما سید نور احمد شاہ خجک کے آفس السید ٹریول ایجنسی و شوروم کے  افتتاح کے موقع پر نگران سبی کابینہ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

تقریب میں شہر بھر کی مختلف معزز قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات تاجران مختلف اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا اویس رضا عطاری المدنی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ نعت شریف کا نذرانہ سینیئر صحافی نمائندہ جنگ نعت خواں الحاج ریاض ندیم نیازی نے پیش کیا اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا اویس رضا عطاری المدنی نے مختصراً بیان فرمایا۔افتتاح کی خصوصی دعا مبلغ دعوت اسلامی نگران سبی کابینہ حاجی غلام حیدر عطاری نے کی۔(محمد وقار عطاری ممبر کوآرڈینیشن دعوت اسلامی بلوچستان)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سب انسپکٹر بہادر خان کھوکھر کے بھائی مرحوم مہر اللہ کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور شرکاء سابق ایس ایچ او بھاگ ناڑی، موجودہ سی آئی اے انچارج ڈھاڈر سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر  اہتمام گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ قصور ، پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں شب برات کے موقع پر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں SHO پولیس ، انچارج انویسٹیگیشن ، ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

محفل شب برات میں ثناء خوانی کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شکیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا جس میں خصوصی طور پر شہداء پولیس کیلئے دعا کا سلسلہ ہوا ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز خان ، ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد ضیغم ثناء ، سیکورٹی انچارج رانا شہاب ، ڈی پی او ٹو ریڈر محمد بلال ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 انجئنیر کامران راشد اور ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس انچارج غلام نبی سے ملاقات کی۔ کل مدرستہ المدینہ کے اسناد اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور سب نے آنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)


محمد رفیق عطاری اور آفس ذمہ دار مقبول عطاری  نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ نے CCPO آفس میں SSP لیگل آصف علی شیخ صاحب اور PSO مرتضیٰ صاحب سے ملاقات کی ۔

ماہ رمضان کی آمد اور روزہ رکھواؤ تحریک کے مدنی پھول پیش کئے۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد کی دعوت دی گئی۔ مزید دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے پولیس ڈسٹرکٹ لاہور)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کے سلسلے میں 100 پودے لگائے جس میں مدرستہ المدینہ کے طلباء کے علاوہ سیاسی شخصیت ملک پھول اعوان، رائے حسن کھرل، ایڈوکیٹ چوہدری نوید احمد لنگاہ اور چیف ایگزیکٹو میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات لاہور ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام08 اپریل 2021ء بروز جمعرات سندھ سیکرٹریٹ  میں عابد علی شیخ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دیپارٹمنٹ،محمد حنیف نوریو ایڈمن سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ دیپارٹمنٹ اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان مدینہ رمضان اعتکاف سے متعلق درخواست پر عابد علی شیخ نے ہدایات جاری کیں اور رمضان المبارک میں ایک افطار فیضان مدینہ میں کرنے کا ارادہ ظاہر کیانیز ھوم ڈیپارٹمنٹ میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق درخواست جمع کرائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری صوبہ سندھ کراچی ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ساؤتھ پنجاب کےذمہ دارفداعلی عطاری نے نگران کابینہ محمدمظہرعطاری،تحصیل ذمہ دار مجلس رابطہ رانامحمدارشدعطاری کےہمراہ ڈی ایس پی مہرغلام مرتضیٰ سیال سے ملاقات کی اور  انسپکٹرسےڈی ایس پی پروموٹ ہونےپر مبارکباد پیش کی۔

چیف آفیسربلدیہ علی رضاودیگرافسران وسیاسی وسماجی شخصیات سےملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اوردعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونیوالی دینی اور دنیاوی خدمات کےحوالےسےبریف کیا۔ماہنامہ فیضان مدینہ ودیگرمکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفےمیں پیش کیں اور مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ ڈسٹرکٹ خانیوال، ملتان ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 06 اپریل2021ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ داران نے کراچی، ڈسٹرکٹ کورنگی،  اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نور مصطفے لغاری ، مختیار مغیری، ڈی ایم سی شاہ فیصل ڈپٹی ڈائیریکٹر آئی ٹی طاہر ، تھانہ شاہ فیصل ایس ایچ او شہزادہ سلیم، ایچ ایم زاہد خاصخیلی اور ڈیوٹی آفیسر اور اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی ۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے تھیلیسیمیا فری پاکستان بنانے کے حوالے سے گفتگو کی، پلانٹیشن کے بارے میں مکمل آگاہی دی، ایف جی آر ایف کا تعارف پیش کیا اور مدنی چینل انگلش، اردو، بنگلہ، عربی اور کڈز مدنی چینل کے حوالے سے بریفنگ دی نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان ِ مدینہ پیش کیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی)