21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد، تھانہ سٹی حافظ آباد میں ڈی ایس پی ضیغم ثناء
وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد حسنین گوندل کی زیر نگرانی افطار پروگرام ہوا
جس میں پولیس کے نوجوانوں کو دعوت اسلامی
کی طرف افطار اور ڈنر دیا گیا ۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خیرخواہی اور دل جوئی کرنی چاہیے تاکہ آپس ہمارے درمیان
محبت کا اضافہ ہو انہوں نے مزید کہا کے ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش
آئیں نرمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ آخر میں مولانا وسیم عطاری نے کرونا وباء
سے محفوظ رہنے اور ملک و ملت کی سلامتی کی دعا کی۔