آئی جی جیل
خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ سے ملاقات ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت
گزشتہ دنوں
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی خوشدامن کا انتقال ہوا ۔ شعبہ رابطہ
کے ذمہ داران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شاہد
سلیم بیگ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے ملاقات کی اور ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ اس
موقع پر وہاں موجود شخصیات ملک مبشر ڈی آئی
جی ہیڈ کوارٹر پنجاب، طارق بابر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب، نوید رووف ڈی آئی جی
سنڑل جیل لاہور، گلزار حسین سیکشن آفیسر جیل خانہ جات لاہور، محمد قاسم گورایا پی
ایس ٹو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، وارث پی ایس ٹو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، لیاقت علی اعوان صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور شاہد
بھائی سی ایم آفس سے بھی ملاقات کی۔
نواب سرفراز
احمد سیال، اظہر بھٹی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، لیاقت علی اعوان صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،
لیاقت علی اعوان صاحب، قاضی عبد الرزاق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف اور نذیر عباسی
ایم پی اے سے اور سردار رستم صاحب ممبر ضلع کونسل سے ملاقات کی۔
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے خدمات
سے آگاہ کیا ۔ اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
لیاقت عطاری)
چیف آفیسر
میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر تحصیلدار غلام
سرور بوہڑ کے کزن ، بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر زونل سبی کے ایم ٹی او کے
بہنوئی کے انتقال پر تعزیت فاتحہ خوانی کی جہاں پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات و
افسران سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں مبلغ دعوت اسلامی شعبہ
رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ریجن ذمہ دار مرحوم محمد راشد عطاری کی پہلی برسی کے
موقع پر ان کے گھر پر حیدرآباد میں اجتماع
ایصال ثواب کا سلسلہ ہواجس میں ان کے عزیز
و اقارب رابط ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مرحوم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے لئے
دعاء مغفرت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات
حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں تحصیل بھلوال ،سرگودھا
ڈویژن میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او بھلوال سٹی
حاجی عبدالمجید جٹ، ایس ایچ او بھلوال صدر افتخار احمد چوہدری، دونوں تھانوں کے تفتیشی افسران، محرر اسٹاف و جوانوں نے شرکت کی۔
نگران
بھلوال زون مولانا انصر مدنی عطاری صاحب نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے خدمات سے آگاہ کیا ۔ اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی مدد
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ۔تحصیل بھلوال ،سرگودھا ڈویژن)
دوسری جانب
ڈی ایس پی پتوکی اکرام خان صاحب سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
ملاقات کی ۔ نیکی کی دعوت دی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے
خدمات سے آگاہ کیا ۔ اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔
اسسٹنٹ
کمشنر یوسف چھینا، ایس ایچ او اور بلڈ بینک
کے عہدیداران نے دعوتِ اسلامی کی بلڈ کلیکشن کے حوالے خدمات کو سراہا اور اعزازی
شیلڈ دی جو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے وصول کی۔
ڈی ایس پی
آفس پتوکی میں محفل نعت کا انعقاد اور ایس ایچ او صدر تھانہ پتوکی سے ملاقات
گزشتہ دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ڈی ایس پی پتوکی اکرام اللہ صاحب کےآفس میں محفل نعت شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹاف کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔
دوسری جانب
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس ایچ او صدر تھانہ پتوکی شفقت جاوید
صاحب سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے تحفے
میں رسالہ پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان اوتھل میں واقع جماعت
خانہ میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر عبدالحکیم
لاسی ایدھی بلوچستان انچارج ، رفیع اللہ
جتک لسبیلہ یونیورسٹی ، نور احمد لسبیلہ یونیورسٹی ، میر اسرار احمد زہری لسبیلہ یونیورسٹی ، میر
سلیمان لسبیلہ یونیورسٹی ، میر اسرار جتک لسبیلہ یونیورسٹی ، حاجی
اعظم خان تاجر و دیگر نے شرکت کی ۔
رکن شوری
حاجی عقیل مدنی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت
دی اور خدمت دین میں اپنا کردار اداکرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات اوتھل ضلع لسبیلہ بلوچستان)
احمدنگر چٹھہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد احمد چٹھہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت
25اپریل
2021ء بروز اتوار لاہور ریجن ، زون
گوجرانوالہ ، کابینہ علی پور چٹھہ ، ڈویژن کلاسکے کے حلقے احمدنگر چٹھہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد احمد
چٹھہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت
کی اور امیر اہل سنت دامت برکا تہم العالیہ کاتعزیتی پیغام بھی سنوایا س پر انہوں نے امیر اہل سنت دامت برکا تہم العالیہ کا اور
دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور دعوتِ اسلامی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:
محمد عمر عطاری، شعبہ روحانی علاج و فیضان مدینہ کلاسکے)
گزشتہ دنوں
ارمابیل پریس کلب اوتھل کے سینئر صحافی، لنگاہ قبائل کی معتبر شخصیت وڈیرہ محمد رفیق
لنگاہ کی ہمشیرہ کے وفات پر امام و خطیب فیضان مدینہ صابرین مسجد اوتھل مولانا شاہد رضا المدنی عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے
ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین
کی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
الہ یار میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید عبداللہ شاہ سیاسی سماجی شخصیت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن
آفیسر ضلع صحبت پور پنھل خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جعفر آباد اظہر خلیل ، قبائلی
شخصیت اونر رائس مل علی گل بہرانی ، ثناء
اللہ بہرانی سماجی شخصیت ، رضا محمد ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، واحد بخش بگٹی زمیندار شخصیت، طارق خان تاجر شخصیت
، عاشق خان بزنس مین، نور محمد سپرینٹنڈنٹ واپڈا کیسکو و دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
حیدر آباد
ریجن کے نگران و رکن شوریٰ قاری محمد ایاز
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔ شرکا کو دینی اور دنیاوی شعبوں میں دعوتِ اسلامی کا عطیات
کے ذریعہ ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع جعفر
آباد بلوچستان)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
نے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان،
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم اور دیگر افسران کے ہمراہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور افطار اور دعا میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے فیضان
مدینہ کی منتظم شوریٰ کے اراکین سے گفتگو کی جس میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت
کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں تمام اداروں کے ساتھ باہمی
رابطوں میں اضافہ کر رہے ہیں، دعوت اسلامی کی فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن شجرکاری
مہم میں قابل قدر تعاون فراہم کر رہی ہے۔
مزید انہوں
نے کہا کہ دعوت اسلامی کے ساتھ مستقبل میں مزید تعاون بڑھے گا اور ہم مل کر شہر میں
جہاں بھی ضرورت ہوگی کام کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی اور دیگر
سماجی و فلاحی ادارے بھی شہر کی ترقی اور بہتری کے کاموں میں اسی طرح بلدیہ عظمیٰ
کراچی کا ہاتھ بٹائیں گے، انھوں نے فیضان گلوبل کو دعوت دی کہ منگھو پیر میں ہیلتھ
سٹی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور اسپیشل بچوں کے بحالی سینٹر کے قیام کے
لئے کے ایم سی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کریں تاکہ
وہاں کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں ، اس موقع پر دعوت اسلامی کے عہدیداران نے فیضان
مدینہ آمد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کی
بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔
Dawateislami