احمدنگر چٹھہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد احمد چٹھہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت
25اپریل
2021ء بروز اتوار لاہور ریجن ، زون
گوجرانوالہ ، کابینہ علی پور چٹھہ ، ڈویژن کلاسکے کے حلقے احمدنگر چٹھہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد احمد
چٹھہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت
کی اور امیر اہل سنت دامت برکا تہم العالیہ کاتعزیتی پیغام بھی سنوایا س پر انہوں نے امیر اہل سنت دامت برکا تہم العالیہ کا اور
دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور دعوتِ اسلامی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:
محمد عمر عطاری، شعبہ روحانی علاج و فیضان مدینہ کلاسکے)
گزشتہ دنوں
ارمابیل پریس کلب اوتھل کے سینئر صحافی، لنگاہ قبائل کی معتبر شخصیت وڈیرہ محمد رفیق
لنگاہ کی ہمشیرہ کے وفات پر امام و خطیب فیضان مدینہ صابرین مسجد اوتھل مولانا شاہد رضا المدنی عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے
ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین
کی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
الہ یار میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید عبداللہ شاہ سیاسی سماجی شخصیت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن
آفیسر ضلع صحبت پور پنھل خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جعفر آباد اظہر خلیل ، قبائلی
شخصیت اونر رائس مل علی گل بہرانی ، ثناء
اللہ بہرانی سماجی شخصیت ، رضا محمد ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، واحد بخش بگٹی زمیندار شخصیت، طارق خان تاجر شخصیت
، عاشق خان بزنس مین، نور محمد سپرینٹنڈنٹ واپڈا کیسکو و دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
حیدر آباد
ریجن کے نگران و رکن شوریٰ قاری محمد ایاز
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔ شرکا کو دینی اور دنیاوی شعبوں میں دعوتِ اسلامی کا عطیات
کے ذریعہ ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع جعفر
آباد بلوچستان)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
نے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان،
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم اور دیگر افسران کے ہمراہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور افطار اور دعا میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے فیضان
مدینہ کی منتظم شوریٰ کے اراکین سے گفتگو کی جس میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت
کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں تمام اداروں کے ساتھ باہمی
رابطوں میں اضافہ کر رہے ہیں، دعوت اسلامی کی فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن شجرکاری
مہم میں قابل قدر تعاون فراہم کر رہی ہے۔
مزید انہوں
نے کہا کہ دعوت اسلامی کے ساتھ مستقبل میں مزید تعاون بڑھے گا اور ہم مل کر شہر میں
جہاں بھی ضرورت ہوگی کام کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی اور دیگر
سماجی و فلاحی ادارے بھی شہر کی ترقی اور بہتری کے کاموں میں اسی طرح بلدیہ عظمیٰ
کراچی کا ہاتھ بٹائیں گے، انھوں نے فیضان گلوبل کو دعوت دی کہ منگھو پیر میں ہیلتھ
سٹی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور اسپیشل بچوں کے بحالی سینٹر کے قیام کے
لئے کے ایم سی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کریں تاکہ
وہاں کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں ، اس موقع پر دعوت اسلامی کے عہدیداران نے فیضان
مدینہ آمد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کی
بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے DPO
دفتر والی مسجد میں جمعہ پڑھایا جس میں DPO عبدالغفار قیصرانی، محمد
یونس DSP
ہیڈکواٹر، ملک عامر DSP
صدر سیالکوٹ، قیصر امین DSP لیگل، حنیف ججہ انچاچ پوٹیل سیالکوٹ، محمد اقبال انچاچ سیکورٹی ضلع سیالکوٹ، مبارک صاحب انچارج اسپیشل برانچ سیالکوٹ، انسپکٹر
سہیل PS
ٹو DPO ، عرفان سپرینڈنٹ پولیس سیالکوٹ اور بہت سے پولیس
اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی ۔ جمعہ کے ادائیگی کے بعد رکن شوریٰ نے DPO
کےدفتر میں ان سے ملاقات کی ۔
دوسری جانب
پسرور میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے بار ایسوسی ایشن میں صدر بار پسرور رانا
عرفان اور سابقہ سیکٹری بار نیاز باجوہ سے ملاقات کی اور صدر بار پسرور نے حاجی
صاحب کو بار میں بیان کی دعوت دی۔ مزید اس موقع پر CO ہیلتھ حافظ خالد سے بھی ملاقات کی ۔ رانا شاہد DSP آئی بی کے
بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔صدیق ساغر ڈائیریکٹر نادرا نے بھی سے ملاقات
کی اور اپنے بیٹے کو جامعہ میں داخل
کروانے کی نیت کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ
زون)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ داران نے میاں حامد معراج سیاسی سماجی شخصیت، مرزا جاوید ایم پی اے رائیونڈ
جاتی عمرہ، حفیظ الرحمن بگٹی ایس پی صدر اور ماجد بشیر ایس ایچ او نواب ٹاؤن سے
ملاقات کی ۔
ملاقات میں
دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنت کا تعارف
پیش کرتے ہوئے دینی و ملی طور پر دعوتِ اسلامی و امیر اہل سنت کی خدمات کو اجاگر کیا جس پر شخصیات نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے امیر
اہل سنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں
شخصیات میں ماہ رمضان کی مناسبت سے کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نگران سبی کابینہ کے ہمراہ
بھاگ ناڑی ضلع کچھی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سردار دوست محمد مغیری
کے والد، محمد جاوید کی پھوپھی اور مقامی شخصیت غلام حیدر چاچڑ کے ماموں کے انتقال
پر تعزیت کی ۔ لواحقین کو صبر کی تلقین
کرتے ہوئے مرحومین کے لئے فاتحہ خانی و دعا کی۔مزید اس موقع پر میر سالار مغیری
اور اونر البلد ہوٹل سے ملاقات کی اور مدنی
عطیات کی ترغیب دلائی۔ آخر میں شعبہ رابطہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ عطیات کے حوالے
سے مدنی مشورہ کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات بلوچستان)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں ذمہ داران نے ایم این
اے ملک رشید احمد خان سے ملاقات کی جس میں
ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی نیز فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت عالمی سطح پر
دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا۔
ایم این اے ملک رشید احمد خان نے خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے اور امیر اہل سنت کی خدمت میں خراج
تحسین بھی پیش کیا۔(رپورٹ: غلام یسین عطاری۔ ڈسٹرکٹ قصور)
نواب اکبر
خان بگٹی کے چھوٹے صاحبزادے نواب شاہ زوار اکبر بگٹی کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں مرحوم سیاستدان نواب اکبر خان بگٹی کے چھوٹے صاحبزادے نواب شاہ زوار
اکبر بگٹی اور سردار ارشد خان گورگیج نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا
جنہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا ۔
اس موقع پر رکن شوریٰ ونگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلوچستان میں مدنی عطیات کے حوالے سے مختلف شخصیات معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان
مری ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر
غلام قادر ، سابق یو سی ناظم محمد اسماعیل جاموٹ، سابق تحصیلدار ، ڈی ایس پی ہیڈ
کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی اور وڈیرہ دیدار سیلاچی و دیگر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات
کی۔
ذمہ داران
نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعار ف
کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے آگاہ کیا تعلیمی میدان میں مدرسۃ
المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ کی خدمات بیان کیں وہیں عصر حاضر میں مدنی
چینل، سوشل میڈیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021ء کو صوبہ سندھ ، کراچی ریجن
شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ دار
المدینہ کے ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر منسوب صدیقی ڈی جی پرائیویٹ اسکولز،شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکرٹری ، پیار علی لاکھو ایڈیشنل سیکرٹری ان لاء اور
دیگر اسٹاف و ممبران سے ملاقات کی۔
مبلغ دعوتِ
اسلامی نے ملاقات میں شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے معلومات دیں۔ شخصیات کو ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفۃ پیش کرتے ہوئے دار المدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بھیرہ شریف ڈویژن سرگودھا میں شخصیات افطار اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف محمد غلام مرتضیٰ ہاشمی، صدر انجمن
تاجران بھیرہ و اہم سیاسی شخصیت رانا محمد بلال، اہم سیاسی شخصیت میاں عبدالمنان
احمد پراچہ، سیاسی شخصیت مہر محمد اسلم نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ
و ریجن نگران حاجی رفیع عطاری شخصیات افطار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے اور
شرکا کو ذہن دیا کہ اپنے عطیات، صدقات دعوتِ اسلامی کو دیں جس پر شخصیات نے اپنی
زکوٰۃ دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی نیت بھی کی۔ اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ سے
ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، تحصیل بھیرہ )
Dawateislami