21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد پریس کلب میں نماز تراویح کے بعد محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں سنیئر صحافیوں سمیت ڈی سی حیدر آباد اور ایس ایس پی حید آباد نے
شرکت کی۔
نگران
کابینہ حاجی دانش عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کاتعارف پیش کیا نیز فیضان آن لائن اکیڈمی کے بارے میں معلومات دیں اور فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت خدمات دعوتِ اسلامی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شرکا کو
فیضان آن لائن اکیڈمی کے وزٹ اور افطار کی دعوت دی گئی۔