دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن ،منڈی یزمان میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار  نے نگران کابینہ کے ہمراہ ٹی ایم اےہال کاوزٹ کیا۔ چاراپریل کو ہونیوالےنگران شوریٰ کےبیان کے حوالےسےمشاورت کی۔

معروف سیاسی شخصیات ونجی کالج کےپرنسپل میاں عمارذکاءسے ملاقات کی۔ فیضان آن لائن اکیڈمی و دیگرشعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیااورشبِ معراج کےاجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:مجلس رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ بھاولپور)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی آئی جی آفس میں سپریڈنٹ سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف  شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں مطبوعاتِ دعوتِ اسلامی تحفے میں پیش کیں۔

06 مارچ 2021ء بروز ہفتہ ابوناصر ابڑو ڈی جی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ نے عالمی مدنی مرکز   فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان استقبال کیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری صوبہ سندھ کراچی ریجن)


نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا عمران عطاری مد ظلہ العالی کی اراکین شوریٰ کے ہمراہ ٹوانہ ہاؤس اسلام آباد میں آمد ہوئی جس میں ایڈوائزر وفاقی محتسب مہر امیر عباس سیال، بزنس ٹائیکون بریگیڈیئر ر ملک نذر ٹوانہ، بریگیڈیئر اشرف اللہ عطاری ، کرنل نجف احمد عطاری نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:محمد شان حسنین عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  رابطہ برائے شخصیت پنڈی بھٹیاں کے وفد نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی(DSP) عرفان الحق سلہریا سے الوداعی ملاقات کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور خوشبو تحفے میں پیش کی ۔ (ذوالفقار عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن) 


گزشتہ دنوں اسٹوڈنٹس اجتماع میں  ہونے والے اجتماع میں نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی شخصیات کو شرکت کروائی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد انور لاشاری اور حاکم علی وریانی نے بیان میں شرکت کی۔ دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سماجی شخصیت ساجد علی رئیسانی سے ملاقات کی۔ مزید اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سابق کونسلر وریام ہاڑا کے بیٹے کے انتقال پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)

ایم پی اے معظم علی خان عباسی کی والدہ کے انتقال پر  شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے تعزیت کی۔ مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ و جملہ لواحقین کو صبر کی تلین کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماع شب معراج میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے شرکت کی نیت کی۔


ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں چوہدری غلام مصطفیٰ گوجرنے مدنی مرکزفیضان مدینہ کاوزٹ کیا،نمازِجمعہ اداکی۔ فنانس  ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار قاری محمدخالداویسی عطاری نے مدرسۃ المدینہ ودیگرشعبہ جات کے حوالے سےبریف کیااورشبِ معراج کے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔( مجلس رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودھراں)


05 مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لاڑکانہ میں  ایس پی ہیڈکواٹر محمد کلیم، ایس پی سٹی لاڑکانہ احمد فیصل، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر اقبال سے ملاقات کی۔

اجتماعِ شب معراج کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ اس موقع پر شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا ماہانہ شمارہ فیضانِ مدینہ بطور تحفہ پیش کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے وفد کے   ہمراہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داران نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کےڈائریکٹر مارکیٹنگ زاہد اقبال، ڈائریکٹر اکاؤنٹ اینڈ منٹیننس ایس ایم شہزاد ، بلال احمد مارکیٹنگ مینیجر اورفرخ صاحب ڈائریکٹر پروجیکٹ سے ملاقات کی اور شجر کاری مہم پر مشاورت کی۔ اس موقع پر طاہر فاروق (چیک)نیکسٹ ٹو ڈی جی پی، ڈی ڈی ایم اے سے بھی ملاقات کی اور ایف جی آر ایف کے حوالے سے بریف کیا ۔ دونوں اداروں کے افسران نے فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی ۔ ( محمد لیاقت عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب)


دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل آفس میں لائن آفیسر نعمت اللہ خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اے وی ایل سی کی جائے نماز پر کی جانے والی بورنگ کا جائزہ لیاگیا۔

بلوچ کلچر ڈے یعنی بلوچوں کے ثقافتی دن کے موقع پرایک نجی   آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل حافظ شاہد لاشاری بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے تقریب میں شریک 144 ونگ کے کمانڈر کرنل جواد احمد، کرنل بلال احمد، اے ایس پی ارسلان زاہد، اسپیشل برانچ، ڈی آئی بی برانچ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران ایف سی کے افسران ، بلوچ کلچر ڈے آرگنائزنگ کمیٹی سبی اور مختلف معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ،ایپکا کے عہدیداران اور مختلف اقوام کے سربراہان سے ملاقات کی۔