دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایس ایس پی سردار خالد مصطفیٰ کورائی نے اپنے گھرپر قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ بعد قرآن خوانی ضلع میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختصراً گفتگو بھی ہوئی۔( شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)

نگران کابینہ کے ہمراہ دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے سماجی شخصیت عبدالفتح فٹبالر نیشنل ریفری سے ملاقات کی ۔ ان کے بھائی عبدالحمید کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کرکے ایصالِ ثواب کیا اور دعا کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری دامت برکاتہم العالیہ سے اسلام آباد میں سابقہ ایم پی ا ےبزنس ٹائیکون حاجی ملک جاوید اعوان، ڈی ایس پی CIA اسلام آباد محمد نواز بھٹی اور ایس ایچ او جنڈانوالہ احسان اللہ خان نے دیگر عملہ تھانہ جنڈانوالہ کے ہمراہ ملاقات کی۔

نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و دنیاوی ا مور میں خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار سُنتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔(شعبہ رابطہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر سرگودھا ڈویژن)

دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں اوقاف ریجن ذمہ دار اور مزارات اولیا ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ زائرین اور عرس پاک میں شرکت کرنے والوں کےلئے مختلف مقامات پر جائے نماز قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مزید مختلف مقامات پر LCD لگانے کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔ آخر میں مجلس رابطہ کے تحت ذمہ دار قائم کرنے اور شخصیات سے رابطہ کرنے کا ہدف بھی دیا گیا۔بعد مدنی مشورہ”سیہون شریف“ میں حاضری کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات حیدرآباد ریجن ذمہ دار)

دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام 04 مارچ 2021ء بروز جمعرات میٹنگ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ آفس میں کراچی ریجن ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ فیاض عباسی کوآرڈینیٹر سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ڈاکٹر احمد علی شیخ ، پرو ویزنل (ٹیکنیکل) فوکل پرسن سندھ ، ڈاکٹر آصف علی WHO، محمد عامر WHO، جہان الدین UNICEF اور عابد حسین UNICEF سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیت کے زیراہتمام 02 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس، پی ایس ٹو ڈی سی سجاد حسین و دیگر اسٹاف اور سپرنٹینڈنٹ انجینئر ویسٹ طارق مغل سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور دنیاوی خدمات سے آگاہ کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)

لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کراچی، طارق مصطفیٰ ایڈوائزر ٹو سی ایم سندھ فار کامن ویلتھ، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طحہٰ سلیم، ڈائریکٹر جنرل ڈس ایبل پرسن گورنمنٹ سندھ غلام نبی نظامانی اور  جلال الدین مہر ایڈیشنل سیکریٹری ڈس ایبل پرسن نے کراچی شاہراہ فیصل پر واقع دعوتِ اسلامی کے ادارے فیضان ری ہیبلیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیت کے ذمہ داران نے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا شعیب صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی اور دنیاوی شعبہ جات میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سےآگاہ کیا جس پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا شعیب صاحب نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار شہباز احمد نے ملکوال میں چوہدری گلریز چن MPA پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔

چوہدری گلریز چن نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی نیت کا اظہار کیا۔


26 فروری  بروز جمعہ نے پنجاب اسمبلی سے سجاد صدیقی( ڈائریکٹر لیجسلیشن ڈیپارٹمنٹ)،مہتاب احمد (کوارڈیینٹر ڈی جی اورسیز پنجاب)، محمد آصف ڈوگر (ڈائریکٹر انٹی کرپشن )،سردار محمد اکبر علی( ڈوگر امیدوار صدر لاہور بار کونسل)، نواب سرفراز احمد سیال نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


26 فروری  بروز جمعہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد آصف نواز خان نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


گزشتہ دنوں لودھراں کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخارالدین تاری کی دعوت پر ان کےگھرمنعقدہ دعائیہ تقریب میں شعبہ رابطہ برائے شخصیت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔حضرت خواجہ پیرمحمدنویدمعصومی آف گوجرانوالہ نے دعاکروائی۔

اس موقع پرتقریب میں شریک معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبرچیمبرآف کامرس بھاولپورراؤمحمدسلیم ببلی،سینئرتاجررہنماراؤاحسان الحق،ترجمان ویوتھ ونگ صدر شہیدکانجوگروپ ملک عطاءاللہ اعوان،سینئر رہنما جماعت اہلسنت چاچا راناالطاف خان،راؤ نویداحمد و دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سے ذمہ داران دعوتِ اسلامی کی ملاقات بھی ہوئی۔( فداعلی عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیت دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودھراں)