انچارج سیکورٹی برانچ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صدر سماجی رہنما جمل خان بلوچ سے ملاقات
پچھلے دنوں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس ضلع صحبت پور میں سیکورٹی برانچ
میں انچارج سیکورٹی برانچ اور ڈسٹرکٹ پریس
کلب صحبت پور کے صدر سماجی رہنما جمل خان
بلوچ سے ملاقات کی ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے۔شجر کاری مہم کے حوالے
سے آگاہ کیا ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)
نذیر احمد
میمن سابق ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس، غلام مصطفیٰ
میمن سینئر تپیدار اور جنید میمن (انجنيئر) ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سے بھی ملاقات ہوئی حیدر
آبادسے ان کے گھر پر تفصیلی ملاقات کا
سلسلہ ہوا
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
فیضانِ مدینہ
ڈیرہ اللہ یار میں انچارج CIA ضلع صحبت پور علی رضا کھوسہ کی
آمد
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 07فروری 2021ء بروز اتوار فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں انچارج CIA ضلع صحبت پور علی رضا کھوسہ کی آمد ہوئی جن کا استقبال نور مصطفی عطاری ڈپٹی کمشنر آفس ذمہ دار نے کیا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے علی رضا کھوسہ کو دعوتِ اسلامی کی Activities کے بارے میں انفارم کیا اور قرآن پاک کا ترجمہ بنام کنزالایمان کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کنزالایمان شریف تحفے میں دیا۔( عاصم نعیم عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021 ء بروز پیر شریف سکھر زون ڈویژن جیکب آباد فیضان مدینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
داران، مجلس رابطہ علی اصغر عطاری اور بشیر
احمد عطاری سمیت حاجی محمد قاسم عطاری نے
شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی ڈویژن نگران محمد اظہر
عطاری اور ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ عبدالرحمان عطاری نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کر نے اور مجلس
رابطہ کے تحت پوليس، بیوروکریٹ، سیاستدان، وغیرہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے سمیت مجلس
رابطہ کے کام کو مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے ۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے تحت
نگران کابینہ نے بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت عبد الوحید خان سولنگی
کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور
دعائیں کیں۔
نگران کابینہ نے انہیں اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب
کے لئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار
اسلامی بھائی نے ڈیرہ الٰہ یار ضلع جعفر آباد کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما، سابق
چیئرمین میونسپل کمیٹی کے سربراہ سخی شاہنواز خان عمرانی اور میر محراب خان عمرانی کے کزن اور منظور احمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کی
اور صبر کی تلقین فرمائی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے
ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان مرحوم میر ظفر اللہ جمالی کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر
سوئم کا سلسلہ ہوا ۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ دار نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحوم کے صدقہ جاریہ کے لئے دینی کاموں میں تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے اختتام پر ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان عمر خان
جمالی (منسٹر)، جان محمد جمالی (سابق وزیر اعلیٰ) اورقاسم شوری (ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی) سے
تعزیت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کو فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت
دی۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع صحبت پورکے اطراف میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی شخصیت شجاعت علی کھوسہ، نگران ڈیرہ الٰہ یار زون حاجی محمد انور
عطاری، ڈویژن نگران صحبت پور نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ نے
شرکت کی۔
حیدر آباد ریجن مجلس اثاثہ جات کے ذمہ دار نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
سابق وزیر
اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کے لوا حقین سے اظہار تعزیت
پچھلے
دنوں روجہان جمالی ضلع جعفر آباد میں عاشق
رسول سابق وزیر اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی
کے نماز جنازہ میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران اور نگران زون و دیگر ذمہ داران کی
شرکت ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ
داران دعوت اسلامی نے صوبائی وزیر ایس این
جی ڈی سردار سرفراز خان ڈومکی کے بیٹوں سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی,
سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی، کمشنر
نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی , ڈی آئی جی نصیر آباد رینج شہاب عظیم لہڑی , ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ
قاسم کاکڑ , سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی , کمانڈنٹ ایف سی اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت میر حاجی محمد
خان لہڑی سمیت مختلف سیاسی و سماجی اور قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار رضا عطاری مجلس رابطہ بلوچستان نے مرحوم کے لوحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا سلسلہ کیا ۔
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوت اسلامی کے تحت 02دسمبر2020ء بروز بدھ ذمہ داران دعوت اسلامی نے شاہدرہ مرید علاقہ فیروزوالہ لاہور کا دورہ
کیا جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے علاقہ فیروزوالہ کا مدنی مشورہ کیا اور واپڈا کے ایک ریٹائرڈ آفیسر کے نماز جنازہ
میں شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے معروف اسکالر ڈاکٹر علامہ سلیمان مصباحی صاحب
سے اور شعبہ بیوروکریسی ڈسٹرکٹ لاہور کے
ذمہ داران نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فیصل حیات جبوانہ سے ملاقات کی اور انہیں پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمات
میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:عظیم رضا عطاری شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ
لاہور)