پچھلے دنوں محمد رفیق سیلاچی سینئر کلرک ہیڈ آفس ایف سی کوئٹہ کے چھوٹے بھائی F.C کے جوان سردار حسین سیلاچی جوکہ قلعہ سیف اللہ میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اسی سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مختلف شخصیات کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔