آفس السید
ٹریول ایجنسی و شوروم کے افتتاح کے موقع
پر نگران سبی کابینہ و دیگر ذمہ داران کی شرکت
سبی میں
قبائلی و سیاسی رہنما پشتون خواہ عوامی ملی پارٹی کے صوبائی رہنما سید نور احمد
شاہ خجک کے آفس السید ٹریول ایجنسی و شوروم کے افتتاح کے موقع پر نگران سبی کابینہ و دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
تقریب میں
شہر بھر کی مختلف معزز قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات تاجران مختلف اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات
نے شرکت کی۔
تقریب کا
باقاعدہ آغاز مولانا اویس رضا عطاری المدنی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ نعت شریف کا نذرانہ
سینیئر صحافی نمائندہ جنگ نعت خواں الحاج
ریاض ندیم نیازی نے پیش کیا اور مبلغ دعوت
اسلامی مولانا اویس رضا عطاری المدنی نے
مختصراً بیان فرمایا۔افتتاح کی خصوصی دعا مبلغ دعوت اسلامی نگران سبی کابینہ حاجی
غلام حیدر عطاری نے کی۔(محمد وقار عطاری ممبر کوآرڈینیشن دعوت اسلامی بلوچستان)