شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے میاں حامد معراج سیاسی سماجی شخصیت، مرزا جاوید ایم پی اے رائیونڈ جاتی عمرہ، حفیظ الرحمن بگٹی ایس پی صدر اور ماجد بشیر ایس ایچ او نواب ٹاؤن سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنت کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی و ملی طور پر دعوتِ اسلامی و امیر اہل سنت کی خدمات کو اجاگر کیا جس پر شخصیات نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے امیر اہل سنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں شخصیات میں ماہ رمضان کی مناسبت سے کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)