شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
نے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان،
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم اور دیگر افسران کے ہمراہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور افطار اور دعا میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے فیضان
مدینہ کی منتظم شوریٰ کے اراکین سے گفتگو کی جس میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت
کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں تمام اداروں کے ساتھ باہمی
رابطوں میں اضافہ کر رہے ہیں، دعوت اسلامی کی فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن شجرکاری
مہم میں قابل قدر تعاون فراہم کر رہی ہے۔
مزید انہوں
نے کہا کہ دعوت اسلامی کے ساتھ مستقبل میں مزید تعاون بڑھے گا اور ہم مل کر شہر میں
جہاں بھی ضرورت ہوگی کام کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی اور دیگر
سماجی و فلاحی ادارے بھی شہر کی ترقی اور بہتری کے کاموں میں اسی طرح بلدیہ عظمیٰ
کراچی کا ہاتھ بٹائیں گے، انھوں نے فیضان گلوبل کو دعوت دی کہ منگھو پیر میں ہیلتھ
سٹی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور اسپیشل بچوں کے بحالی سینٹر کے قیام کے
لئے کے ایم سی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کریں تاکہ
وہاں کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں ، اس موقع پر دعوت اسلامی کے عہدیداران نے فیضان
مدینہ آمد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کی
بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔