ایڈیشنل آئی
جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کا دورہ
گزشتہ دنوں
ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کا دورہ کیا
جہاں رکن شوریٰ حاجی ایاز رضا عطاری اور
نگران حیدرآباد کابینہ حاجی محمد دانش عطاری سے ملاقات کی۔
ایڈیشنل آئی
جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کومدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفندی ٹاؤن کا وزٹ
کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات خصوصیت کے ساتھ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ
بھی کروایا ۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد
ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت مولانا
محمد الیاس عطار قادری صاحب کی دینی خدمات کو خوب سراہا ۔
رکن شورٰی
و نگران ریجن حیدرآباد قاری ایاز رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب فیضان نماز ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل
احمد کو تحفے میں پیش کی جبکہ نگران کابینہ حیدرآباد حاجی محمد دانش عطاری نے فیضان
رمضان نامی کتاب کا تحفہ پیش کیا اور اختتام پر کرونا وائرس اور دیگر وبائی امراض
سے نجات کی دعا بھی کی گئی ۔