22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے چیف آرگنائزر ویسٹ مینجمنٹ
کمپنی محمد کاشف اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ذمہ داران نے عید الاضحیٰ کے
موقع پر فیضان مدینہ اور دیگر مقامات پر دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے مقام پر بروقت صفائی
کروانے اور مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ دعوت اسلامی کے جانب سے شجر
کاری مہم میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ پیش کیا۔
اسی
طرح ذمہ داران نے چیف آفیسر ضلع کونسل غلام دستگیر سے ضلع کونسل میں شجر کاری مہم
کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ 29 جولائی 2021ء کو ضلع کونسل میں شجر کاری کرنے
کے لئے پلاننگ بھی کی گئی۔
بعد
ازاں شعبہ FGRFکے
ذمہ دار اور شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
نگران کے ساتھ پودے خریدنے کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا۔