ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابط برائے  شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے مختلف اداروں کا دورہ کیا جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن ضلع گوجرانوالہ عمران صفدر، ریسکیو 1122 آفس کے افسران، فائر برگیڈ آفس گوجرانوالہ چیئرمین ڈویزنل امن کمیٹی زاہد سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر PHA محمد وقارسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا۔اس موقع پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شجرکاری مہم اور دینی وفلاحی کاموں کو خوب سراہا ۔ذمہ داران نے ان افسران کو تحائف دیتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)