7
جنوری 2023ء بروز ہفتہ ضلع موسی خیل بلوچستان کے علاقہ راڑہ شم میں واقع مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران ڈسٹرکٹ اور نگرانِ ڈویژن کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی،
محارم کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے منعقد کرنے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدنی
کورسز پر مشاورت کی۔(رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ اسبنٹر لوئر دیر کے پی کے میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہن کے تحت مدنی مشورہ
گزشتہ
روز فیضانِ مدینہ اسبنٹر لوئر دیر کے پی کے میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہن
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار ،صوبائی معاونت
ذمہ دار اور پاکستان معاونت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ
داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں
اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ
داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس
ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں کے پی کے کبل سوات میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا
جس میں تحصیل و ڈسٹرکٹ ذمہ داران معاونت اور پاکستان معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔
ذمہ
داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں
اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ
داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس
ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز کے پی کے مردان میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ
دار ، صوبائی معاونت ذمہ دار اور پاکستان معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔
ذمہ
داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں
اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ
داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس
ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
رکھنی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ
صوبۂ بلوچستان ضلع
بارکھان کے علاقے رکھنی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی، دینی کاموں کے شیڈول، محارم کے درمیان ہونے سیکھنے سکھانے کے حلقے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ
اور مختلف کورسز پر تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ
نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26
دسمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار قاری عبدُالماجدعطاری نے دینی کام
کرنےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز شعبے کی
پچھلے ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔
اس کے
علاوہ ملتان میں پردے میں موجود پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ
اسلامی کا دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں
اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیا۔ مزید محارم کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی
قافلے میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ
: شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں صوبہ
پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کے تحت گجرات
میں فیضانِ صحابیات کے لئے لی گئی بلڈنگ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار عبدالماجدعطاری نے اسلامی بھائیوں کو نئی تنظیمی اسٹیکچر کی تقسیم کاری سمجھاتے ہوئے گجرات ڈسٹرکٹ پرعارف عطاری کاتقرر کیا نیز فیضانِ صحابیات بلڈنگ کاوزٹ کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو بلڈنگ
کی بنیادی ضروریات جلدپورا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس میں شعبہ
جات کےدفاتربنانےاورجلداس کام کوشروع
کرنےکاہدف دیا۔(رپورٹ:
صوبہ پنجاب ،قاری عبدالماجدعطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2022ء بروز اتوار اسلامی بہنوں کے لئے لاہور میں قائم کئے گئے فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں پاکستان فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی جن میں شعبے کے کراچی سندھ اور بلوچستان ذمہ دار عرفان عطاری، پنجاب ذمہ
دارقاری عبد الماجد عطاری، کےپی کے، کشمیراورگلگت کےفیضانِ
صحابیات ذمہ دارقاری خلیل عطاری شامل تھے۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
شعبہ حماد عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم نکات
پر کلام کیا اور ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں ترقی کے لئے اُن کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:پنجاب ذمہ
دارقاری عبد الماجد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 دسمبر
2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِشوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش
کئے۔
مزید رکن
ِشوریٰ نے محارم کے مدنی حلقے لگانے، گلی گلی مدرسۃُ المدینہ اور فرض علوم کورسز کے سلسلے میں بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
حیدر
آباد فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں 8 دسمبر 2022ء
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کےذمہ داران کا رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ اور ڈویژن سطح کےذمہ
داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے دورانِ مدنی
مشورہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانےکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول پر کلام کیا نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا فالو
اپ لیااور محارم خواتین کو دینی کام سمجھانے کے متعلق نکات بتائے۔ (رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ
ٹاؤن میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
دعوتِ اسلامی کے دینی کام
کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین اُن کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 8 نومبر
2022ء بروز منگل شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے
تحت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بذریعہ
آڈیو لاہور کے عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ
ٹاؤن میں موجود پردے کی حالت میں سننے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ
نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے
اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے
ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شعبے
کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر ملتان
کے شیڈول پر تھے۔
معلومات کے مطابق 2 اکتوبر 2022ء بروز اتواررکنِ شوریٰ
نے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ
شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ وائز تقرری پر کلام کیا نیز شعبے کی
ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
ذیلی شعبہ جات قاعدہ ناظرہ کورسز،
گلی گلی مدرسۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغات، فیضان ِصحابیات دارالسنہ اور فیضان مرشد کی سابقہ کارکردگی کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )