محارم اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، سوساں روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں کے لئے 1 اور 2
دسمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، سوساں روڈ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حلقوں کے دوران 1 دسمبر 2023ء
کو محمد خلیل
عطاری (نیو سوسائٹیز ذمہ دار اسلامی بہنیں)اور 2 دسمبر 2023ء کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے محارم
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و شرائط یاد
کروائے۔
فیصل آباد، سوساں روڈ کے فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ، مختلف امور پر
گفتگو

فیصل آبا د، سوساں روڈ پر واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شرکت
کی۔

گزشتہ روز سمندری ڈویژن فیصل آباد میں واقع
فیضانِ صحابیات میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں تحصیل نگران نوید
عطاری، ڈویژن ذمہ دار زاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

5 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاڑکانہ میں قائم فیضانِ صحابیات
کا وزٹ کیا اور شعبے کے مقامی ذمہ داران
کا مدنی مشورہ لیا۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان
عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس و گلی گلی مدرسۃ المدینہ ذمہ
دار، نگرانِ ڈسٹرکٹ، ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن کے محرم اور دیگر شعبہ جات نے شرکت
کی۔
جامعۃ المدینہ بیراج روڈ، سکھر میں طلبۂ کرام
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے
سلسلے میں 4 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران نے جامعۃ
المدینہ بیراج روڈ، سکھر کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان
عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے بیان کیا جبکہ مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے
اسلامی بہنوں کے شعبہ جات پر بریفنگ دی۔بعدازاں طلبۂ کرام سے سوال و جواب اور
ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں
کے سلسلے میں 4 دسمبر 2023ء کو سکھر ،بیراج روڈ پر واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی۔

4 دسمبر 2023ء کو سندھ کے ڈویژن سکھر میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران فہیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود
تھے۔
صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان عطاری اور شعبہ قراٰن
ٹیچر ٹریننگ کورس کے ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کے دینی کام بڑھانے اور شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کا تقرر کرنے کے حوالے سے کلام
کیا جس پر وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ
مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مختلف
سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29 نومبر 2023ء
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد منیر عطاری، صوبائی معاونت ذمہ دار
عبدالماجد عطاری، صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ
دار مولانا عاصم عطاری مدنی نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا جس میں انہوں نے ساہیوال اور
پاکپتن میں فیضانِ صحابیات کی مزید 2 برانچز قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
نگران شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری کا جی 10
اسلام آباد کا وزٹ
.jpg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
دعوت اسلامی کے تحت27 نومبر2023ء کو نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام
الیاس عطاری نے جی 10 اسلام آباد کا وزٹ
کیا اور فیضان صحابیات کے کاموں کا جائزہ
لیا جبکہ وہاں موجود اسلام آباد سٹی معاونت ذمہ دار حاجی فضل حق عطاری اور اسلام
آباد فنانس ذمہ دار محمد عمران عطاری سے ملاقات کی اور آئندہ کے اہداف کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے ماہ دسمبر میں افتتاح کے
حوالے سے مشورہ کیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
دعوت اسلامی کے تحت26 نومبر2023ء کو مظفرآباد ڈویژن کشمیر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کشمیر مشاورت سید
جنید عطاری، ذیلی شعبہ پاکستان ذمہ دار فیضان صحابیات حماد عطاری، ڈسٹرکٹ مظفرآباد
نگران اور ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے
فیضان صحابیات کے مقام کی تبدیلی، اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت،
ذمہ داران کا 100 فیصد تقرر مکمل کرنے،ہر دوسرے ماہ فیضان صحابیات میں کورس کرنے
والی اسلامی بہنوں کے لرننگ سیشن کا
انعقاد کرنے اورآئندہ کے اہداف کے متعلق
گفتگو کی۔ کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
دعوت اسلامی کے تحت ہجیرہ پونچھ ڈویژن کشمیر25 نومبر2023ء
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کا قیام،
اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت، تقرر مکمل کرنے، ٹیلی فونک مشورے
کرنے پر مشاورت اور آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت فیضان مدینہ کوٹ جیمل آزاد کشمیر میں 24 نومبر2023 ء کو مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن معاونت ذمہ دار محمد اسلم عطاری،
ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل معاونت ذمہ داراور تحصیل نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس
عطاری فیضان صحابیات کا قیام اور اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت
کرنے کے متعلق گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کا لرننگ سیشن کروانے پر مشاورت کی ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)