دعوتِ اسلامی کے  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 1 مارچ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی معاونت ذمہ دار، کراچی سٹی فنانس اور شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے اسلامی بہنیں کے لئے فنانس آفس کے قیام پر تبادلہ ٔ خیال کیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف بھی دیئے ۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 فروری 2023ء کو  فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی معاونت ذمہ دار، پاکستان قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس ذمہ دار، ڈویژن معاونت ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داراورٹاؤن معاونت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے مشورہ کیا، اسلامی بہنوں کے فرض علوم پر مشتمل کورس شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا اور اس سلسلے میں آئندہ کے لئے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی  کے تحت فیضانِ صحابیات کے آغاز کے حوالے سے فیضانِ مدینہ ٹنڈو آدم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران،تین رکنی مجلس، شعبہ فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری نے شرکت کی ۔

نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں میں فرض علوم پر مشتمل کورسز شروع کرنے سلسلے میں باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25 فروری 2023ء  کو فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، شہر نگران ، ٹاؤن معاونت ذمہ دار، ذیلی شعبہ فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری موجود تھے۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کے لئے فیضان صحابیات میں کورسز شروع کرنے کے متعلق شیڈول پر تبادلہ ٔ خیال کیا اور مزید آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


08 فروری  2023ء کو گجرات ڈسٹرکٹ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوت اسلامی ) کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار عبد الواسع عطاری اور ناظم الأمور ساجد عطاری نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے مشورے میں گجرات تحصیل ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیضان صحابیات و دارُ السنہ کی خود کفالت کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا بھی اہداف دیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


5فروری 2023ء بروزاتوارپنجاب میں اسلامی بہنوں کےمدنی مراکزفیضانِ صحابیات اوردارُالسنہ کےناظمُ الاموراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

یہ مشورہ نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری ، نگران مجلس فیضانِ صحابیات حمادعطاری اورپاکستان سوسائٹی ذمہ دارقاری خلیل عطاری نےلیا جس میں صوبہ پنجاب ذمہ دارعبدالماجدعطاری نےبھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں جی ڈی ۔ایچ آر۔چیک لسٹ اور ماتحت شعبہ جات کو خودکفیل کرنے پرکلام ہواجس پر اسلامی بھائیوں نے دارالسنہ میں ہونے والے دینی کاموں کو خودکفیل کرنےکی اچھی نیت کا اظہار کیا۔اختتام پرنگرانِ مجلس نے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


حیات آباد پشاور کے پی کے  میں 4 فروری 2023ء کوشعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی اور ڈویژن نگران سمیت ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے حیات آباد میں فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں میں ”فرض علوم“ پر مشتمل کورسز کروانے کے متعلق اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


4 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی  کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت گلبرگ پشاور کے پی کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات سے آگاہ کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 3 فروری 2023ء کو فیضانِ صحابیات کے پی کے مانسہرہ ہزارہ    میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ و ڈویژن نگران سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ِمجلس غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران کو مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے کروانے کا ہدف دیا اور اس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 فروری 2023ء کو حویلیاں ہزارہ کے پی کے میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ دار ان نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کیا اور یہاں کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے کروانے کا ہدف دیا۔

مزید فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے 3 فروری 2023ء کو کھلا بٹ ہری پور ہزارہ کے پی کے میں قائم دارالسنہ میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوسی و تحصیل نگران سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز باہمی مشاورت سے دینی کام اور مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2023ء کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوت اسلامی) کے تحت اسلام آباد سٹی اور راولپنڈی ڈویژن کے تحت مدنی مشورہ ہوا، جس میں اسلام آباد کے زون ذمہ داران اور راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے شرکا کامشورہ لیا اور ذمہ داران کو گلی گلی مدرسہ بڑھانے ،نئے علاقوں میں دینی کام شروع کروانے ، قرآن ٹیچنگ ٹرینگ کورس کروانے ، دار السنہ للبنات اور فیضان صحابیات کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی، کارکردگی ذمہ دار راولپنڈی سٹی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)