کوٹلی میرپور کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن ذمہ داران اور نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نےشعبے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی قاعدہ کورس کروانے کا ہدف دیا نیز فیضانِ صحابیات کے قیام کے لئے مشاورت ہوئی۔

نگرانِ شعبہ نے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر گفتگو کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائےپیش کی۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے علاقے میں موجود ایک فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر حاجی سلیم عطاری (ذیلی شعبہ حج و عمرہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کےپاکستان سطح ذمہ دار) بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)