29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سرگودھا ڈویژن میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی نگران و ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
Mon, 1 Jul , 2024
155 days ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت سرگودھا ڈویژن میں پچھلے دنوں ایک مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور
صوبائی ذمہ دار قاری عبد الماجد عطاری نےسرگودھا ڈویژن کے ہر یوسی میں 1 جولائی
2024ء سے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کروانے کا
ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے فیضانِ صحابیات سمیت
کراچی میں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مشوروں
کے بارے میں کلام کیا۔(رپورٹ: محمد
علی رفیق شعبہ معاونت صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)