
شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
زیر انتظام شالیمارٹاؤن لاہور میں
مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران
عبدالرحمن عطاری،یوسی نگران خالدعطاری،حافظ شفاقت عطاری،عبدالرشیدعطاری،نعمان عطاری
اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے ” فضائل سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ “ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکاکو مدنی مراکزکی
اہمیت بتائی نیز فیضان صحابیات، گلی گلی
مدرسۃُ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات
کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اس سلسلے میں بھر پور کوشش کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے گجرانوالہ سٹی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں یوسی بھگت پورہ سے سب ٹاؤن نگران عبدالرحمن عطاری،حسن عطاری،آصف عطاری،نافل
عطاری مدنی،حافظ مجیدعطاری،حافظ شفاقت عطاری اوردیگرعاشقان رسول نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے اسلامی بھائی کی تربیت کرتے ہوئے ان کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کودعوت دیکر ساتھ لانے کا ذہن دیا نیز گاڑیاں چلانےکاہدف دیا جس پر انہوں نے بھر
پور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

28
دسمبر2023ء کودعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مشاورت
نگران اسلامی بہن کےمحرم ایوب عطاری،صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری،ارشاد
عطاری،طلحہ عطاری اورپاکستان سوسائٹی کے ذمہ دارقاری خلیل عطاری نے گجرانوالہ سٹی
میں نیوفیضان صحابیات کاوزٹ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران کا آپس میں فیضان صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی مشورے ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے باہمی مشاورت سے آئندہ کے لئے نکات فائنل کئے۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شیر شاہ ٹاؤن اور موسیٰ پاک شہید ٹاؤن ملتان میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ پلاٹس کا وزٹ

دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ
اہتمام نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے علی
والا شیر شاہ ٹاؤن ملتان اور بہاولپور
روڈ موسیٰ پاک شہید ٹاؤن ملتان میں 18
دسمبر2023ء کو گلی گلی مدرسۃ المدینہ پلاٹس کا وزٹ کیا۔
نگران
مجلس نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز کے مقامات کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا نیز محارم سے ملاقات
کی اور ان کو طالبات
کی تعداد میں اضافے کے لئے نکات بتائے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کبیروالا میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ

دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان
مدینہ کبیروالا ضلع خانیوال میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا جس میں تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے نیو
سوسائٹیزمیں 12 دینی کام شروع کروانے اور نئے مقامات پر فیضان صحابیات کے قیام پر گفتگو
کی اور اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے
زیرِ اہتمام شالیمارٹاؤن لاہور کی فیضانِ بلال مسجدمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے لاہورشمالی ڈسٹرکٹ نگران حاجی شہزادعطاری
کےساتھ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں میں تقرری کرنے اورفیضان صحابیات میں کئے جانے والے دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا اور ان کو آئندہ کے
لئے نکات دیئے ۔
٭اس کے بعدرکنِ
شوریٰ نے محمدطاہرعطاری (اسپین )سے ان
کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی اور وہاں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ان کے لئےخیر و برکت کی دعا
بھی کروائی۔(رپورٹ:
عبدالماجدعطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 7 دسمبر2023ء کوشالیمارٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی نے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے سیدخالدحسین
عطاری (ساہیوال) ، مولاناافضل
عطاری مدنی (پاکستان اوراق مقدسہ فیصل آباد)، سب
ٹاؤن نگران عبدالرحمن عطاری اوردیگرذمہ داران کےساتھ مولانابشیراحمدیوسفی صاحب سےملاقات
کی ۔
دورانِ
ملاقات رکن شوریٰ نے بشیراحمدیوسفی صاحب کو موجودہ دنوں میں جاری دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات
کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی سراہتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت مولانا منیراحمدیوسفی صاحب کےمزار پرحاضری دی اور وہاں فاتحہ
خانی و دعا کروائی۔(رپورٹ:
عبدالماجدعطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 3 دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان
مجلس معاونت، ڈویژن معاونت ذمہ داران،
ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داران، ناظم الامور فیضان صحابیات سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی
۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کا
مشورہ

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 3دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب
کے فیضان صحابیات کے ناظم الامور اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد حماد عطاری ذیلی شعبہ
نگران فیضان صحابیات نے فیضان صحابیات کی آباد کاری، بجٹ، خودکفالت اور انتظامی
کاموں کو مزید بہتر کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاموں کا جائزہ لیا اورحاضرین کو اہداف
دیئے ۔(رپورٹ: غلام
الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpeg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 6دسمبر2023ء کو فیضان صحابیات بحریہ ٹاون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد حماد عطاری، محمد سلیم
عطاری اور مقامی مجلس ذمہ دار نے فیضان صحابیات کی آباد کاری، آئندہ کے اہداف
اور پلاننگ کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ (رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت7 دسمبر2023ء لاہورشالیمارٹاون میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری کی جامعۃ المدینہ داتانگرآمدہوئی جہاں آپ نے علم دین کےفضائل کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے سوال وجواب کا سلسلہ کیا اور حاضرین کے درمیان تحفہ بھی تقسیم کیئے۔
اس موقع پر سیدخالدحسین عطاری ساہیوال ،مولاناافضل
مدنی پاکستان اوراق مدرسہ فیصل آباد،کراچی مجلس معاونت ذمہ دارعرفان غازی عطاری،صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری لاہور،سب ٹاون نگران عبدالرحمن عطاری، جامعۃ المدینہ
کےطلباءکرام ،اساتذہ کرام اورناظم عطاری نعمان مدنی سمیت دیگرذمہ دران موجود تھے ۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب مجلس معاونت
،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpeg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت7 دسمبر2023ء لاہورشالیمارٹاون میں مدرستہ
المدینہ کےبچوں کامدنی حلقہ ہوا جس میں بچے، نمازی اورمدرسین سمیت مختلف عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری
کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
نے حاضرین کو قرآن پاک
کےفضائل کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔
دوسری جانب شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولاناافضل مدنی ذمہ دار پاکستان
اوراق مقدسہ،کراچی مجلس معاونت ذمہ دارعرفان غازی عطاری،صوبائی ذمہ
دارعبدالماجدعطاری،سب ٹاون نگران عبدالرحمن عطاری سمیت دیگرذمہ دارن نے شرکت کی ۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب مجلس معاونت
،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)