3 جون 2024ء کو سندھ کے شہر حیدر آباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت  میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے قیام کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق 01 جولائی 2024ء سے یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس کا ہدف طے کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد علی رفیق صوبہ پنجاب آفس شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)