4 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں تھانہ سوات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے
ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ، غیر رہائشی
کورسز اور ماہانہ اجتماع شروع کروانے نیز
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔