شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 فروری 2023ء کو حویلیاں ہزارہ کے پی کے میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ دار ان نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کیا اور یہاں کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے کروانے کا ہدف دیا۔

مزید فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے 3 فروری 2023ء کو کھلا بٹ ہری پور ہزارہ کے پی کے میں قائم دارالسنہ میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوسی و تحصیل نگران سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز باہمی مشاورت سے دینی کام اور مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2023ء کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوت اسلامی) کے تحت اسلام آباد سٹی اور راولپنڈی ڈویژن کے تحت مدنی مشورہ ہوا، جس میں اسلام آباد کے زون ذمہ داران اور راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے شرکا کامشورہ لیا اور ذمہ داران کو گلی گلی مدرسہ بڑھانے ،نئے علاقوں میں دینی کام شروع کروانے ، قرآن ٹیچنگ ٹرینگ کورس کروانے ، دار السنہ للبنات اور فیضان صحابیات کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی، کارکردگی ذمہ دار راولپنڈی سٹی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


7 جنوری 2023ء بروز ہفتہ ضلع موسی خیل بلوچستان  کے علاقہ راڑہ شم میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ اور نگرانِ ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی، محارم کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے منعقد کرنے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدنی کورسز پر مشاورت کی۔(رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز فیضانِ مدینہ اسبنٹر لوئر دیر کے پی کے میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار ،صوبائی معاونت ذمہ دار اور پاکستان معاونت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں کے پی کے کبل سوات  میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل و ڈسٹرکٹ ذمہ داران معاونت اور پاکستان معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔

ذمہ داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز کے پی کے مردان میں شعبہ معاونت برائے  اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار ، صوبائی معاونت ذمہ دار اور پاکستان معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔

ذمہ داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


صوبۂ بلوچستان ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی، دینی کاموں کے شیڈول، محارم کے درمیان ہونے سیکھنے سکھانے کے حلقے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مختلف کورسز پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 دسمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار قاری عبدُالماجدعطاری نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز شعبے کی پچھلے ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ملتان میں پردے میں موجود پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیا۔ مزید محارم کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ : شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کے تحت گجرات میں فیضانِ صحابیات کے لئے لی گئی بلڈنگ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار عبدالماجدعطاری نے اسلامی بھائیوں کو نئی تنظیمی اسٹیکچر کی تقسیم کاری سمجھاتے ہوئے گجرات ڈسٹرکٹ پرعارف عطاری کاتقرر کیا نیز فیضانِ صحابیات بلڈنگ کاوزٹ کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو بلڈنگ کی بنیادی ضروریات جلدپورا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس میں شعبہ جات کےدفاتربنانےاورجلداس کام کوشروع کرنےکاہدف دیا۔(رپورٹ: صوبہ پنجاب ،قاری عبدالماجدعطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2022ء بروز اتوار اسلامی بہنوں کے لئے لاہور میں قائم کئے گئے فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں شعبے کے کراچی سندھ اور بلوچستان ذمہ دار عرفان عطاری، پنجاب ذمہ دارقاری عبد الماجد عطاری، کےپی کے، کشمیراورگلگت کےفیضانِ صحابیات ذمہ دارقاری خلیل عطاری شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ حماد عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم نکات پر کلام کیا اور ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اُن کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:پنجاب ذمہ دارقاری عبد الماجد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِشوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔

مزید رکن ِشوریٰ نے محارم کے مدنی حلقے لگانے، گلی گلی مدرسۃُ المدینہ اور فرض علوم کورسز کے سلسلے میں بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)