دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 24 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد علی عطاری نے شرکاکی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیانیزاس حوالے سے اہداف بھی طے کئے گئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حافظ آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں کے لئے رہائشی کورس کروانے کا ذہن دیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


14جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کے ذمہ داران کاماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اراکین ریجن اور نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد مولانا محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ اور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا Bookerاور ان کے دینی کاموں میں معاونت کرنے پر گفتگو کی اور اس حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کے ذمہ داران کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں  متعلقہ شعبے کے اراکین ریجن نے شر کت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد مولانا محمد شاہد عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی اور اسلامی بہنوں نے جو قربانی کی کھالیں بکنگ کی ہے اس کو کلیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اجیر اسلامی بہنوں میں گوشت تقسیم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس پر اراکین ریجن کو Working کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن ریجن شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں عرفان عطاری نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز قائم کرنے، ہر مہینے کابینہ سطح پر دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام کرنے، اسلامی بہنوں کے لئے تعویذات عطاریہ کا بستہ لگانے اور اسلامی بہنوں کے گھر تک قربانی کے گوشت تقسیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کراچی ملیر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے دار السنہ کا قیام عمل میں آچکا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 23 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کراچی ریجن  کے ذمہ دار، اراکین زون اوراسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج پاکستان ذمہ دارحاجی جنید عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز قائم کرنے، ان کے دینی کاموں میں معاونت کرنےاور اس شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو ہر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا کم از کم ایک یومیہ بستہ لگانے اور اس کے جگہ تلاش کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے اور اراکین زون سے زون وائز اور دیگر دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے ریجن میں تقرری اور اراکین کابینہ کو مضبوط کرنےپرگفتگو کی۔

مدنی مشورے میں عارضی دار السنہ قائم کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے بھی کلام کیا گیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ ریجن، پاکستان شعبہ ذمہ دار ، نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری اور شعبہ H.Rکے ذمہ دار محمد ارشد عطاری نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کو بہتر سے بہترین بنانے پر گفتگو کی اور تمام ریجن میں عارضی دارالسنہ بنانے کے حوالے سے مقامات کے بارے میں معلومات لی۔رکن شوریٰ نے شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں کےتحت H.Rکے نظام کو بہتر بنانے اور شعبہ دار السنہ ناظم الاموراور بواب کے اجارے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔مدنی مشورےمیں ذمہ داران کو اپنے اراکین زون اور اراکین کابینہ سے رابطہ مضبوط کرنے پر توجہ بھی دلائی گئی۔


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام 18اپریل 2021 ء بروز اتوار نادرن بائی پاس ، ملتان زون، ملتان کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ نے شرکت کی۔

رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوسعدغلام الیاس عطاری نے کارکردگی، رمضان عطیات، جدول پر مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دئیے۔(رپورٹ: ابوسعدغلام الیاس عطاری رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں )


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16اپریل 2021 ء بروز جمعہ دو مقامات(دارالسنہ للبنات محمد پورہ ملتان، فیضان مدینہ خانیوال) کا ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورہ کیا جس میں ملتان زون ملتان اور خانیوال کا مدنی مشورہ ہوا۔

ابوسعدغلام الیاس عطاری رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنوں نے رکن کابینہ اور ناظم الامور دارالسنہ کو مدنی مشورے میں مدنی پھول دیتے ہوئے کارکردگی، رمضان عطیات، جدول اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔(ابوسعدغلام الیاس عطاری رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں )

دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکن ریجن اور اراکین زون نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے،رکن کابینہ کو دینی کاموں کے حوالے سے مزید مضبوط کرنے اور فعال کرنے پر مدنی پھول دیئے گئے اور ہر کابینہ سطح پر ایک فائل تیار کرنے کا ہدف دیا گیا۔


20 مارچ 2021ء کو  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران اور دیگر شعبہ جات کے اراکین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ ہونے والے مدنی مشورے کا اعلان فرمایا۔

واضح رہے کہ اگلا مدنی مشورہ 3اپریل 2021ء کو ملتان میں ہوگا۔