شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت30دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ میرپورخاص میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری،صوبائی ذمہ دار سید ریحان عطاری، ڈویژن ذمہ دار خیام عطاری، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران معاونت برائے اسلامی بہنیں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کی مزید برانچز کا قیام، نئے گلی گلی مدارس المدینہ کا قیام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محارم اسلامی بھائیوں کا حلقہ لگانے کا ہدف طے کیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز اس موقع پر نگران مجلس نے ڈویژن نگران سے مشاورت کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)