شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 29دسمبر2023ء کو میمن سوسائٹی حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار سید ریحان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری سمیت مقامی یوسی کے ذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کا جائزہ کیا، مقامی ذمہ داران کے ساتھ شعبہ میں مزید بہتری کے متعلق گفتگو کی اور فیضان صحابیات میں دینی کاموں میں مزید کام بڑھانے کیلئے اہداف پیش کئے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)