دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت گزشتہ روز صوبۂ سندھ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ابتداءً صوبائی سطح کی ماہانہ کارکردگی، شعبہ گلی
گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی کارکردگی اور شعبہ
فیضانِ صحابیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون 2024ء کے اہداف
دیئے اور 25 نومبر 2024ء کو شروع ہونے والا 2 گھنٹے کا ”مدنی قاعدہ کورس“ ہر
یوسی میں کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ
شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)