21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ پھالیہ، منڈی
بہاؤالدین میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نےاسلامی بھائیوں کو نیو فیضانِ صحابیات خود کفیل
کرنے کا ذہن دیا نیز تقرری کے بارے میں بھی کلام کیا گیا۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک تمام اسلامی بھائیوں نے
شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد علی رفیق صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)