پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا زون بھلوال میں دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ  سسٹم کی نیو برانچ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین ، سیاسی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نےعلم دین کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد مجلس دار المدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کا تعارف پیش کیا اور دار المدینہ کے نصاب و دیگر خصوصیات پر حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے تحت 4 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ مانانوالہ شیخوپورہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور علاقائی نگران نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی عطیات بڑھانے اور جمع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  ملک و بیرون ملک میں ہزاروں مدرستہ المدینہ قائم ہے جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں فی سبیل اللہ قران پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2019 ء میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تقریبا 6ہزار 590 بچوں اور بچیوں نے قران پاک کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 31 ہزار 220 بچےاور بچیوں نے ناظرہ قران پاک کی تعلیم مکمل کی۔ اسی سلسلے میں پاکستان کےمختلف شہروں میں تقسیم اسناداجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 5مارچ 2020 ء کو عارف والا میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر سال 2019ء میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی۔


دعوت اسلامی کےتحت 6 مارچ 2020ء کو ٹنڈو آدم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون نواب شاہ محمد عامر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو روزانہ مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس اجتماع پاک میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی۔


دعوت اسلامی کے تحت 5مارچ 2020 ء کو جامع مسجد گلزار مدینہ دندہ شال بلاول میانوالی زون میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع  کے اختتام پر سال 2019ء میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4مارچ 2020ء کو جامع مسجد پھلوائی کھوہ اطراف بکھر میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عشر کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں  اور اپنے شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کی مساجد میں تین تین دن گزار رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں لیہ زون بکھر شہر کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے آخری دن4مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ خدا میں سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شر کا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقان رسول کی بڑی تعداد ہاتھوں ہاتھ راہ خدا میں سفر کرنے لئے تیار ہوگئی۔ 


دعوت اسلامی دنیا بھر میں قران و سنت کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے پرعزم ہے  اوردعوت اسلامی نے مختلف مجالس اور ادارے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک ادارہ بنام جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات قائم کر رکھا ہے جن میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درس نظامی یعنی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ ہر سال اس کی شاخوں میں اضافہ کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اسماعیل آباد بکھر کابینہ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ 4مارچ 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے اس جامعۃالمدینہ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو تعمیرات جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت میانوالی زون کے شہر  رکھی میں جامع مسجد فیضان جمال مصطفی میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ 5مارچ 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے اس مسجد کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  فیضان مدینہ کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ شاہ رکن عالم کالونی ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے ملتان ریجن مجلس فیضان مدینہ کےتمام ارکین زون نے شرکت کی۔ مجلس کے ریجن ذمہ دار ظہور عطاری مدنی نے 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا، ماہانہ کارکردگی کا تقابل کیا گیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی۔ (رپورٹ: شفیق مدنی رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری نے رات اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سحری کی اور با جماعت نمازِ تہجد ادا فرمائی۔ اختتام پر عاشقانِ رسول کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:سید معاذالرحمٰن، رکن زون مجلس مدنی مذاکرہ)


 دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 4 مارچ 2020ء کو کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس مین آڈیٹوریم میں Career Counselling seminar کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کیمپس سمیت فیکلٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔