پنجاب کے شہر دیپالپور میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کے اطراف نویدکوٹ میں بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی افرادنے تھیلیسیمیا  اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کیلئے خون عطیہ کیا۔ اس بلڈکیمپ کا پاکپتن کے نگران زون نے دورہ کیا اور خون ڈونیٹ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح سندھ کے شہر سکھر میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ لگایا گیاجس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خون عطیہ کیاجبکہ خون عطیہ کرنے والے افرادنے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات کااظہار کیا۔