نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے ملاقات
9مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے نگران شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری نے لاہور میں وزیر تعلیم
پنجاب مراد راس سے ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ نے تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی عملی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں کے نصاب
میں دعوت اسلامی کی خدمات لئے جانے پر بات چیت کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ جہاں اجتماعات ،
مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں بیانات فرمائیں گے۔ اس دورے کے دوران شخصیات
سے ملاقات کرنا بھی آپ کے جدول میں شامل
ہے۔
نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری
نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کی
نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ 2020ء بروز ہفتہ پاکپتن شریف میں شخصیات
مدنی حلقے میں شرکت فرماکر شخصیات کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ اور
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی
کرنے، گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری
نے جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ پاکپتن کے طلبہ کی تربیت فرمائی
نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ 2020ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ پاکپتن شریف میں طلبائے کرام کے درمیان راہِ خدا میں سفر کرنے کی اہمیت و
افادیت بیان کرتے ہوئے 12 ماہ کے قافلے میں
سفرکرنے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد
طلبہ نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی
نیت کا اظہار کیا۔
اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شخصیات
کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے 7 مارچ2020ء بروز ہفتہ پنجاب کے
شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شخصیات کے درمیان لگنے والے مدنی
حلقے میں شرکت فرمائی اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی
کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے
کا ذہن دیا۔
نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری
نے اوکاڑہ کی مختلف جامعات کے طلبائے کرام کا مدنی مشورہ فرمایا
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے 7 مارچ2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ اور اوکاڑہ شہر میں
قائم مزید 2 جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع
پرنگران پاکستان انتظامی کابینہ نے شرکا کو 12 ماہ قافلے میں سفرکرنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے ، مدنی
عطیات جمع کرنے اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیاجس پر طلبہ کرام کی بڑی تعدادنے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے
اور ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی
نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس رحیم یار خان میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت و معاشیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی سلمہ الباری نے پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کےممبران و دیگر تاجر حضرات کی شرعی
رہنمائی فرماتے ہوئے انہیں بتایا کہ کاروبار میں حلال و حرام کی معلومات کتنی اہمیت کی حامل ہے ؟۔ مفتی صاحب نے مشترکہ
خاندانی کاروبار کے مسائل اور ادھار لین دین کے اہم مسائل بھی بیان کئے۔اس
موقع پر مفتی صاحب نے شرعی نقطۂ نظر سے تجارت کی ریڈ باؤنڈری (Red Boundary) کے متعلق بھی آگاہی
فراہم کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ اٹک
واہ کینٹ زون حضرو کامرہ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران
نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران زون محمد لیاقت عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں 12مدنی کام کرنے، اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی کاموں کی ترقی کے عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک
ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔ مختلف شہروں میں تین تین دن گزار نا آپ کے شیڈول
میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں سرگودھا کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے
آخری دن8مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ خدا میں
سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر کئی عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ، ایک ماہ اور تین دن کے
قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے 7 مارچ 2020ء کو
داتا نگر بادامی باغ میں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ رضویہ کے مہتمم مولانا احسان
الحق صدیقی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے
حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں اور اپنے شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کی مساجد
میں تین تین دن گزار رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں میانوالی کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے
آخری دن7مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ خدا میں
سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شر کا کو قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ، ایک ماہ اور تین دن کے
قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2020ء کو میانوالی میں نیو
مکتبۃ المدینہ کا آغاز ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع
العطاری نے اس مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی ترقی کے لئے
دعائیں کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ
داران کو مکتبۃ المدینہ کی سیل بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ رکن شوریٰ
نے مکتبۃ المدینہ کے اطراف میں قائم مختلف دکانوں میں جاکر دکانداروں سے ملاقات کی
اور انہیں مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔