افریقہ
ریجن کے امام صاحبان اور ذمہ داران کے لئے سیشن و مدنی مشورے کا انعقاد
بیرونِ
ممالک میں تعلیماتِ قراٰن کو عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 21 اکتوبر 2025ء کو انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ امام مساجد کے تحت افریقہ ریجن کے امام
صاحبان اور ذمہ داران کے لئے سیشن و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
ابتدا
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے علمِ دین کے
فضائل و اہمیت پر بیان کرتے ہوئے فرض علوم
کی اقسام بیان کی جبکہ علمِ دین کی ترویج و اشاعت کے لئے نمازیوں سمیت اہلِ علاقہ
کے مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کا ذہن دیا۔
رکنِ
شوریٰ نے فرض علوم کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
کروایا اور مساجد میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کو مزید
تیز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami