تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیر مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ وہیں فلاحی کاموں کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے وقتاً فوقتاً ملک کے مختلف شہروں میں بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔ جہاں عاشقان رسول پریشان حال مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرا رہے ہے۔

الحمدللہ اسی سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب کے علاقے کینٹ صدر میں واقع ایک اسکول میں بھی بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے ثواب کی نیت سے خون کے عطیات جمع کرائے۔ خون دینے والے اسلامی بھائیوں اور اسکول کے ذمہ دار احتشام اعوان نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا ۔

کینٹ صدر لاہور میں لگنے والے اس بلڈ کیمپ کا دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور علی عطاری، نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور دیگراسلامی بھائیوں کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز رکن شوریٰ نے خون دینے والے اسلامی بھائیوں کی سلامتی کیلئے دعا بھی فرمائی۔

اس بلڈ کیمپ میں مکتبۃ المدینہ اور مدنی چینل عام کریں مجلس کے تحت اسٹال بھی لگائے گئےاور آنیوالے عاشقان رسول کو موبائل اور میموری کارڈز میں مدنی چینل کا ڈیٹا لوڈ کر کے دیا گیا۔