5 اکتوبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنگہ میں گجرات ڈویژن کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں مختلف شعبہ جات سے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اہم مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ ٔخیال کیا بالخصوص ٹیلی تھون مہم 2025ء اور شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی تاکہ دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری اسسٹنٹ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)