آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ وقار
المدینہ عطاری بیان فرمائیں گے
دین اسلام کی منظم تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام آج مؤرخہ 09 اکتوبر 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں بیانات کے ذریعے مسلمانوں کی اصلاح ،
ان کے کردار کو بہتر کرنے اور اچھی زندگی گزارنے کے طریقے بتانے کے ساتھ ساتھ گناہوں
سے توبہ اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار اور دعاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ
راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری،
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی Dekatdayah
Jamia Tul Madina Aceh Besar میں، نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری میلہ گراؤنڈ نزر لاری اڈا جھنگ روڈ بھکر میں، رکن شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری فیضان اسلام ڈیفنس کراچی میں، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
جامع مسجدسردار کونین یوسف پارک شاہدرہ راوی ٹاؤن لاہور میں، رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسکہ میں، رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری
رضا مسجد Randal Street Blackburn BB1 7LGمیں، نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری
فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔