علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا، علمائے کرام و بزرگانِ دین کی صحبت اختیار کرنا، اُن سے دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھنا اور اُن تعلیمات کے ذریعے اپنی اصلاح کرنا ہمارے اسلاف کا طریقۂ کار رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آج بروز ہفتہ 1 نومبر 2025ء بمطابق 10 جمادی الاولیٰ 1447ھ کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوگا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا۔

مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز نمازِ عشا کی ادائیگی کے بعد رات تقریباً 08:30 بجے تلاوتِ قراٰن سے ہوگا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

مدنی مذاکرے میں عاشقِ صحابہ و اہلِ بیتِ اطہار، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سولات کے جوابات دیں گے۔

کراچی شہر میں رہنے والے عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جبکہ دیگر شہروں اور دیگر ممالک میں رہنے والے عاشقانِ رسول بذریعہ مدنی چینل شرکت کریں تاکہ علمِ دین کا خزانہ حاصل ہو۔