فیضانِ
مدینہ ڈیرہ غازی خان میں میٹ اپ، ٹیلی تھون 2025ء کے عطیات جمع کئے گئے
دعوتِ
اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ڈیرہ غازی
خان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت، تحصیل
مشاورت، جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے ناظمین اور تاجران سمیت دیگر شخصیات نے
شرکت کی۔
میٹ
اپ کے دوران وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں عطیات جمع کروائے۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا اور اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے 12 ماہ قافلے میں سفر کرنے کی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)