16 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
5
اکتوبر 2025ء کو بہاولپور، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کے لئے ایک میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور ڈویژن کے ذمہ داران،
ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ
کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون 2025ء کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا
عطاری ڈویژن بہاولپور مدنی مزاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)