دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں حلقہ تازون قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن قافلہ ذمہ دار محمد  طاہر عطاری نے قافلوں میں سفر کرنے کی اہمیت و افادیت سے متعلق بیان کیا اور فیصل آباد زون میں ہونے والے قافلہ اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اور اہداف بھی دیئے۔ قافلہ اجتماع 9مارچ2020ء بروز اتوار مغرب تا عشاء تاجدار مدینہ مسجد میں ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع الشان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کے اختتام پر3دن، 12دن اور ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا میں سفر کریں گے (رپورٹ:محمد فیصل عطاری، ڈویژن قافلہ ذمہ دار )


دعوت اسلامی کے تحت 22 مارچ 2020ء بمطابق 27 رجب المرجب 1441ھ کی شب گریفن گراؤنڈ مغلپورہ لاہور  میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اجتماع پاک کا آغاز رات 9:26 پر ہوگا۔


10مارچ 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مرکزی جامعۃ المدینہ‏ سرگودھا کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء کو سلانوالی کے اطراف میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عشر، رمضان عطیات اور اعتکاف کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ء کو سرگودھا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ماہ رمضان 1441ھ میں اعتکاف کروانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


10 مارچ 2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب دورے کے دوران گورنر ہاؤس پنجاب لاہور میں چوہدری سرور (گورنر پنجاب) سے ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت د ی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء کو سرگودھا زون اوتیاں گاؤں میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عشر کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 12 مارچ2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری ، فیض مدینہ مسجد نارتھ کراچی کریلا اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ملیر کراچی میں رکنِ شوریٰ محمد فضیل عطاری اور جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سوڈیوال میں رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔

آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے کلک کیجئے۔


دعوت اسلامی کے تحت آج بروز منگل  10 مارچ 2020ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسلامک آڈیٹوریم ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”شراب اور نوجوان نسل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ 


9مارچ 2020ء کو مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ لاہور میں اینکر پرسن اسد کھرل، اینکر پرسن اسامہ غازی اور تجزیہ نگاربابر ڈوگر سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


9مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ لاہور میں چیئرمین کمپلینٹ سیل وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر خان نیازی سے ملاقات کی ۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 


مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران 9 مارچ 2020ء کو لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی۔ نگرانِ شوری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر راجہ بشارت نے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مجلس رابطہ پاکستان کے نگران محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔