اہل سنت کی عظیم علمی شخصیت، استاذ العلماء، مفسر قراٰن، شیخ الحدیث والتفسیر، مصنف ومحقق کتبِ کثیرہ حضرت علامہ مولانا عبد الرزاق بھترالوی صاحب 10 جون 2020ء کو اسلام آباد میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مفتی عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری صاحب کی امامت میں ادا کردی گئی جس میں علما و مفتیانِ کرام، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ وطلبہ، مجلس رابطہ بالعلماء اوردعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین مفتی عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ کے تمام سوگواروں سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور اس کے وسیلے سے ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ اٰمِیْن