22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب کے شہر اوکاڑہ بصیر پور میں قائم جامعہ حنفیہ فریدیہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد
رفیع العطاری نے نگران کابینہ اوکاڑہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صاحبزادہ پیر مفتی محب اللہ نوری
صاحب سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ بنت فقیہ اعظم حضرت مولانا نوراللہ نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے
انتقال پر تعزیت کی دعائے مغفرت فرمائی۔ رکن شوریٰ نے محب اللہ نوری صاحب کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی
پیغام بھی سنوایا جس پر مفتی محب اللہ نوری
صاحب نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں کیں۔