.jpeg)
موجودہ صورتحال کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مجلس
مدرسۃالمدینہ کورسز کے تحت 92 دن کے آن لائن مدرس کورس جاری ہے ۔ اس مدرس کورس کا
دورانیہ ڈیلی دو گھنٹے ہے جبکہ مدرس کورس کے اختتام مدرس کورس سند بھی جائیگی۔ اس
کورس میں شرکت کرنے والے (مکمل
قراٰن پاک تجوید کے ساتھ،کتاب فیضان تجوید، مدنی قاعدہ، حسن قراٰت وغیرہ)سیکھ سکیں گے۔ تاحال اس کورس میں داخلے کا سلسلہ جاری
ہے۔
داخلے کے
خواہشمند اسلامی ان نمبرز پر رابطہ کریں:
سرگودھا03476787197
گجرانوالہ03218642545
گجرات03022425466
مزید معلومات کے
لئےاس واٹس اپ نمبر اور میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
03332195483-03472224420
madrasatulmadinacourses@dawateislami.net

پاکستان کے نامور عالم دین ،ماہر علم الرجال
پروفیسر مفتی انوار حنفی صاحب کی مکتبۃ المدینہ العربیہ لاہور میں آمد ہوئی۔دعوت
اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور مکتبۃ المدینہ العربیہ کا تعارف
پیش کیا۔ مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی اس خدمات کو سراہتے ہوئے دو کتابیں مسند
الشامیین اور تاریخ الخلفاء خریدیں۔ ذمہ داران نے مفتی صاحب کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب
فیضان نماز تحفے میں پیش کی۔

پچھلے دنوں
سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں معروف نعت گو شاعر حضرت پیر سید
عابد علی شاہ قادری ہاشمی جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر دعوت
اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ریجن ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
مجلس مزارات
اولیا ءکی جانب سے حضرت پیر سید عابد علی شاہ قادری ہاشمی جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ بڑی تعداد میں ایصالِ
ثواب پیش کیا گیا۔
ایصالِ ثواب
کی تفصیلات یہ ہیں:قرآن پاک تقریبا 294، مختلف پارے تقریبا 169، یاسین شریف تقریبا1035،
یاسین شریف تقریبا1035، سورة الملک تقریبا 1332، آیۃ کریمہ تقریبا 50،500، یا
سلام تقریبا 6لاکھ، کلمہ طیبہ تقریبا 185800، درود شریف تقریبا،4050500

موجودہ صورت
حال پیدا ہونے کے بعد دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی نے
”مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ“ قیام عمل
میں لایا۔اس ویلفیئر کے نگران شفاعت عطاری ہے جو ان دنوں اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان
بھر میں ویلفیئر کی ٹیم تشکیل دینے سفر کررہے ہیں تاکہ ناگہانی صورتحال میں جلد از
جلد امداد فراہم کی جائے۔
اسی سلسلے میں انہوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، واہ کینٹ، چکوال کے بعد اب گوجرانوالہ پہنچے جہاں انہوں نے دعوت اسلامی ویلفیئر مقامی افراد پر مشتمل ٹیم تقرری کی گئی ۔ ویلفیئر ٹرسٹ کے نگران شفاعت علی عطاری نے گوجرانوالہ کے زون نگران، نگران کابینہ اور ذمہ داران سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس نےویلفیئر کے فلاحی کاموں کے حوالے سے رہنمائی بھی کی۔

لاہور کے
علاقے شادمان ٹاؤن میں ایک تاجر اسلامی بھائی محمد انور عطاری کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقے
کا انعقاد کیاگیا جس میں انار کلی بازار، گلبرگ اوریگاسینٹر، اعظم کلاتھ مارکیٹ کے
تاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس محمد ندیم عطاری نے دین اسلام میں
تاجروں کے کردار پرسنتوں بھرا بیان فرمایا اور مدنی حلقے میں شریک تاجر اسلامی
بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی دعوت بھی دی۔
رکن شوریٰ
کی مولانا خاور حسین نقشبندی کے بھائیوں اور صاحبزادوں سے تعزیت

پچھلے دنوں
مولانا خاور حسین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کا سیالکوٹ میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا
تھا۔
اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے
مرحوم کے بھائیوں اور صاحبزادوں سے ملاقاتیں کیں اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے
تعزیت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاتعزیتی پیغام سنایا جس پر مرحوم کے بھائی
مولانا محمد قاری غلام مصطفیٰ اویسی صاحب نے امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
شکریہ ادا کیا۔
The Brilliant Academy کے آنر محمدحاطم صاحب سے
شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کی ملاقات

11جون 2020 کو مجلس شعبہ
تعلیم کے ذمہ داران نے گلستان جوہر میں
واقع ایک نجی تعلیمی ادارے (The Brilliant Academy) کے اونر اور پرنسپل محمدحاطم صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور موجودہ
حالات میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی
جانے والی فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پرنسپل محمدحاطم نے دعوتِ اسلامی کی
ان خدمات کو سراہا۔ مجلس نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
رسالہ بھی انہیں تحفے میں پیش کیا۔
21
جون 2020ءبروز اتوار فارابی لاء کالج گوجرانوالہ روڈ حافظ آباد میں بلڈ کیمپ کا
اہتمام کیا جائے گا

لاہور ریجن
گوجرانوالہ زون کے حافظ آباد کابینہ میں 16 جون 2020 ءبروز منگل بلڈ ڈونیشن کیمپ
فیز 3 کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔جس میں
ڈویژن نگران اور علاقائی نگرانوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس مدنی
مشورہ میں مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ تھلیسمیا
کے ننھے بچے خون کے منتظر ہیں اور الحمد اللہ عزوجل دعوت
اسلامی یہ خدمات سر انجام دینے میں پیش پیش ہے، تو آپ بھی اس نیک کام میں تعاون فرمائیں نیز اس
حوالے سے نگران کابینہ نے بلڈ دینے کے فوائد اورموجودہ صورت حال میں دلچسپی کے ساتھ اس فلاحی کام میں خوب کوشش کرنے
کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔
اُن کا مزید کہنا
تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 21 جون 2020ءبروز اتوار کو صبح 9 تا دن 1 بجے تک
فارابی لاء کالج گوجرانوالہ روڈ حافظ آباد میں بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا جا ئے گا۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اپیل ہے کہ اس
نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ملائیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مورخہ 18 جون
2020ء شام 5:30بجے Comsats
University Sahiwal کے اسٹوڈنٹس کے
لئے آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و موٹیویشنل
اسپیکر محمد ثوبان عطاری”How To Make Online Learning
Effective“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
Comsats
University Sahiwalکے اسٹوڈنٹس
اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے نیچے دیئے گئے
لنک پر کلک کیجئے:

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے کینال روڈ پر واقع
واسا آفس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے
تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں جاکر اسلامی
بھائیوں کو مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا بالخصوص ان اسلامی بھائیوں
کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپ کے حوالے سے بتایا اور ان کے موبائل فونز میں ایپ
انسٹال بھی کی۔ نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو مختلف وظائف کا ذہن دیا اور انہیں کاؤنٹر تسبیح بھی پیش کیں۔

پچھلے دنوں مجلس
رابطہ بالعلماء لاہور ریجن کے ذمہ دار نےاچھرہ لاہور میں مولانا فیاض سعیدی صاحب سے ملاقات کی اور
دعو ت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دوران ملاقات مولانا فیاض سعیدی صاحب نے اپنے
صاحبزادے احمد رضا کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر
لاہور ریجن کے ذمہ دار نے مولانا فیاض سعیدی صاحب کے صاحبزادے احمد رضا
کا جامعۃ المدینہ میں داخلے کیلئے آن
لائن فارم پر کیا۔

پچھلے دنوں
نگران زون میرپور کشمیر نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کشمیر کے علاقے کوٹلی گلہار
شریف کوٹلی میں صاحبزادہ پیر حافظ زاہد سلطانی صاحب سے
ملاقات کی اور ان کے سسر پیر طریقت رہبر شریعت عبد اللہ جان صاحب کے انتقال پر
تعزیت کی۔ذمہ داران نے عبد اللہ جان رحمۃ
اللہ علیہ کےایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں
کیں۔ بعد ازاں نگرانِ زون نے ذمہ داران کے ہمراہ حضرت خواجہ صادق رحمۃ
اللہ علیہ کےمزار شریف پرحاضری بھی دی۔