22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حیدرآبادکابینہ کےنگران نے شعبہ تعلیم کے ریجن
و زون ذمہ دار کے ہمراہ لطیف آباد نمبر 06 میں پروفیسرانواراحمدزئی(چیئرمین کراچی بورڈ ) کے انتقال پران کے بھائی پروفیسر مشکور احمد زئی سے ان کی
رہائش گا پر ملاقات کی اورپروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا
اور دعائے مغفرت بھی کی۔ نگران حیدرآباد کابینہ نے مشکور احمد زئی کو دعوت اسلامی
کے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کو سراہا ۔
اسی طرح نگران حیدرآباد کابینہ اور دیگر ذمہ
داران نے مجلس رابطہ کے ذمہ دار محمد راشد
عطاری مرحوم کے چہلم پر ان کے گھرجاکر راشد عطاری کے صاحبزادے سے ملاقات اور دعا
بھی کی ۔ نگران کابینہ نے راشد عطاری کے بیٹے کو صبر و ہمت سے کام لینے اور دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔